زیتون کی کاشت کوفروغ دیکرمعیشت بہتربنائیں گے احمد اولکھ

زیتون کی کاشت کے لیے ہزاروں ایکڑ اراضی پر پودے لگائے جائیں گے

زیتون کے پودوں کی کاشت اوراس کی تشہیری مہم کے لیے بھی عوام کی آگاہی کے لیے اطالوی حکومت نے خیرسگالی کے طورپربھرپور تعاون اور فنڈز مہیا کیے ہیں. فوٹو: فائل

KARACHI:
پی اے آر سی اٹلی کی حکومت کے تعاون سے زیتون کی کاشت کوملک بھرمیں فروغ دے کرمعیشت میںبہتری لانے کے لیے پرعزم ہے۔


اس سلسلے میں زیتون کے پودے لگانے اور کاشت کاروں میںنرسری کے لیے پودے تقسیم کیے گئے، تقریب کے مہمان خصوصی وزیر زراعت پنجاب احمد علی اولکھ تھے۔ انھوں نے خطہ پوٹھوہار کو زیتون ویلی کانام دیا۔ پی اے آر سی اٹلی کی حکومت کے تعاون سے زیتون کی کاشت اور تحقیقی سرگرمیاں،صوبہ پنجاب خیبر پختونخوا، فاٹا، بلوچستان اورآزاد کشمیرمیںشروع کررہا ہے۔ زیتون کی کاشت کے لیے ہزاروں ایکڑ اراضی پر پودے لگائے جائیں گے۔

زیتون کے پودوں کی کاشت اوراس کی تشہیری مہم کے لیے بھی عوام کی آگاہی کے لیے اطالوی حکومت نے خیرسگالی کے طورپربھرپور تعاون اور فنڈز مہیا کیے ہیں تاکہ خطے میں زیتون کی کاشت کی ترقی کے لیے تحقیقی بنیادوں پر جلد از جلد سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ حکومتی نمائندوںاورتحقیقی اداروں کے ماہرین نے اس بات پر زوردیاکہ زیتون کی اہمیت وافادیت اور اس کی ملک بھر کے موزوں علاقوں میں کاشت کاری پر پی اے آرسی اور وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
Load Next Story