رواں ماہ وکلا کا12دن عدالت کا بائیکاٹ مقدمات تاخیر کا شکار سائلین پریشان
سائلین بوجھل دل اور نڈھال قدموں سے آنکھوں میں آنسو لیے گھروں کو واپس لوٹ گئے
کوئٹہ میں وکلا پر پولیس تشددکیخلاف ایک وکیل بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں کے بائیکاٹ کے حوالے سے بورڈ پر لکھی تحریر پڑھ رہا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس
وکلا کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتالوں کے باعث سائلین کی فائلوں پر گرد کی تہہ جمنا شروع ہوگئی ۔
رواں ماہ 25دنوں کے دوران 12روز عدالتی امور پر بالکل کام نہیں ہوسکا ، یومیہ بنیادوں پر ہڑتالوں کے باعث مقد مات کی سماعت نہ ہونے کی وجہ سے سائلین اب کہیں اور فریاد بھی نہیں کرسکتے ، مقدمات تاخیرکا شکار ہوگئے، جمعہ کو بھی کراچی کے وکلا نے کوئٹہ میں پولیس کے رویے کے خلاف ایک مرتبہ پھر تمام ماتحت عدالتی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کردیا ۔
جس کے باعث ملیر ڈسٹرکٹ کورٹس ، سٹی کورٹ ، خصوصی عدالت سمیت دیگر عدالتوں میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی، جیل حکام نے بھی پیشی کیلیے قیدیوں کو عدالتوں میں نہیں بھیجا تھا، قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والے اہل خانہ اور دیگر ہزاروں سائلین بے بسی کی تصویر بنے، بوجھل دل اور نڈھال قدموں سے آنکھوں میں آنسو لیے گھروں کو واپس لوٹ گئے۔