آئی پی ایل کیون پیٹرسن پہلی آزمائش میں ناکام
دہلی کو حیدرآباد سن رائزرز نے 4رنز سے ہرادیا، آرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کی نصف سنچریاں
دبئی: انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ میچ میں ممبئی انڈینز کیخلاف چنئی سپر کنگز کے کیوی بیٹسمین برینڈن میک کولم ریورس سوئپ شاٹ کھیلنے کیلیے تیار، انھوں نے53 گیندوں پر 71کی ناقابل شکست اننگزکھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا ۔فوٹو : بی سی سی آئی
کیون پیٹرسن پہلی آزمائش میں ناکام ہوگئے، انگلش بیٹسمین 16رنز بناپائے۔
ان کی ٹیم دہلی ڈئرڈیولز کو حیدرآباد سن رائزرزنے دلچسپ مقابلے میں 4رنز سے ہرادیا، فاتح ٹیم کے آرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے نصف سنچریاں اسکور کیں، چنئی نے ممبئی انڈینز کو 7 وکٹ سے مات دے دی، برینڈن میک کولم نے 71 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، فاتح ٹیم کے موہت شرما نے 14رنز دیکر4 وکٹیں اپنے نام کیں۔تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل میں حیدرآباد سن رائرزر نے دہلی ڈیوڈیولز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4رنز سے ہرادیا، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے سن رائزرز نے آرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ایک وکٹ پر 184 رنز کا مجموعہ ترتیب دے دیا، فنچ نے 53 گیندوں پر 88 رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 4 سکسر شامل رہے، آسٹریلوی اوپنر وارنر نے 58 رنز بنانے کیلیے 35 گیندوں کا سامنا کیا، فرنچائز ٹیم کے کپتان شیکھردھون 33رنز بناکر آؤٹ ہونے والے اولین پلیئر بنے۔
ان کی وکٹ شہباز ندیم نے 24رنز کے عوض حاصل کی، دہلی کی ٹیم اپنی بھرپور کاوش کے باوجود 4 وکٹ پر 180رنز ہی بناپائی، مرالی وجے 52 اور کوائنٹن ڈی کاک48 نے ٹیم کو 99 کا مضبوط آغاز فراہم کیا، لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والے کیون پیٹرسن 16 رنز تک محدود رہے، جین پال ڈومنی20 اور منوج تیواڑی23 پر ناٹ آؤٹ رہے، ڈیل اسٹین نے 2 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔دن کے دوسرے مقابلے میںچنئی سپرکنگز نے ممبئی انڈینز کو 7 وکٹ سے زیرکرلیا، ناکام سائیڈ نے 7 وکٹ پر 141رنز جوڑے، روہت شرما50 اور کورے اینڈرسن39 رنز بناکر نمایاں رہے، موہت شرما نے 14رنز دیکر4 مہرے کھسکائے، چنئی نے ہدف 3 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا، برینڈن میک کولم نے 53 گیندوں پر 71رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،دھونی 14 پر ناٹ آؤٹ رہے، ڈیوائن اسمتھ 29 اور فاف ڈوپلیسی20رنز بناکر نمایاں رہے،ہربھجن سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔