صفر پرآؤٹ ہونے کی ’’ ہیٹ ٹرک‘‘ گوتم کے نام جڑگئی
نائٹ رائیڈرز کی تین میچز میں دو فتوحات، لیکن کپتان کا ستارہ بدستور گردش میں ہے۔
نائٹ رائیڈرز کی تین میچز میں دو فتوحات، لیکن کپتان کا ستارہ بدستور گردش میں ہے۔ فوٹو : فائل
آئی پی ایل کے ساتویں سیزن میں سابق چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان گوتم گمبھیر کا ستارہ گردش میں نکل نہیں پارہا۔
خراب فارم کے سبب پہلے پہل بھارتی ٹیم سے باہر ہونے والے اوپنر آئی پی ایل میں کھیلے گئے اپنی ٹیم کے تمام تینوں میچزمیں صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ، اس طرح انھوں نے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے کی منفی ' ہیٹ ٹرک ' بنالی، دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کیخلاف 16 اپریل کو لیگ کے افتتاحی مقابلے میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، اس میں انھوں نے 8 گیندوں کا سامنا کیا، انھیں ممبئی کی ٹیم میں شامل سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا نے اپنی یارکر پر بولڈ کیا، 19 اپریل کو دہلی ڈیرڈیولز کیخلاف میچ میں بھی گوتم کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے، اس میں وہ چوتھی گیند پر ناتھن کولٹیر نائل کا شکار بن گئے، ابتدائی دو میچز میں صفر کا شکار ہونیوالے گوتم سے ناقدین بنگلور رائل چیلنجرز کیخلاف بہترین کارکردگی کی توقع کررہے تھے، لیکن اس مرتبہ بھی قسمت ان سے روٹھی رہی۔
اس میں آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے میچ کی تیسری گیند پر حریف قائد گوتم کا صفایا کردیا، اگرچہ ان تین مقابلوں میں کولکتہ کی ٹیم دو میچز میں کامیاب رہی لیکن گوتم انفرادی طور پر یکسر ناکام رہے ہیں، ہفتے کو ان کی ٹیم اپنا چوتھا مقابلہ کنگز الیون پنجاب سے کھیلنے جارہی ہے، دلچسپ امر یہ ہوگا کہ گوتم اپنی ناکامیوں سے پیچھا چھڑاپاتے ہیں یا نہیں، دوسری جانب کنگز الیون پنجاب کے آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل نے بھی تباہی مچارکھی ہے، وہ اب تک کھیلے گئے اپنی ٹیم کے تمام تینوں میچز کے ہیرو ثابت ہوئے، ٹیم کی تینوں فتوحات میں ان کی برق رفتار بیٹنگ نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے، کولکتہ کے بولرز کیلیے میکسویل کے طوفان کے آگے بند باندھنا بھی بڑا چیلنج ہوگا، میکسویل 93 کی حیران کن اوسط سے اب تک تین میچزمیں279رنز اپنے نام جوڑ چکے ہیں، جس میں 17چھکے اور 28 چوکے بھی شامل ہیں۔