پی سی بی انڈر19 پروگرام کے تحت سہ روزہ ٹرائلز کا آغاز
باسط کی زیرسربراہی پینل نے ابتدائی دن شریک 300 پلیئرز میں سے 28 کوچن لیا
باسط کی زیرسربراہی پینل نے ابتدائی دن شریک 300 پلیئرز میں سے 28 کوچن لیا۔ فوٹو: فائل
پی سی بی کے اسٹارز انڈر19پروگرام کے تحت کراچی میں سہ روزہ ٹرائلز کا آغاز ہوگیا۔
افتتاحی روز جمعے کونیشنل اسٹیڈیم پرٹرائلز میں300کھلاڑیوں نے شرکت کی، سندھ اور بلوچستان کے لیے بورڈ کے کوآرڈینیٹر و سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی سربراہی میں 12 رکنی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مرحلے کے لیے28کرکٹرز کا انتخاب کیا، منتخب کھلاڑیوں میں معاذ خان، محمد الیاس، محمد فیضان خان، مصطفیٰ منصور، اشرف خان، محمد حسن خان، عبدالرحمان، محمد ولی، سید مفسر علی، برکت اللہ، فیضان شاہ، ہدایت اللہ حمزہ، ذوالفقار علی، حماد مغل، عبدالرحمان(وکٹ کیپر)، شاہ زیب، حماد عالم، عزیز الدین، اسامہ بٹ، حسنین رضوی، مشتاق خان، محمد عمر، محمد حمزہ، حمادسعید، زورین نوشاد، آرش کے کے، محمد طحہ اور ارسلان وسیم شامل ہیں۔
سلیکشن کمیٹی سابق قومی سلیکٹر سلیم جعفر، قومی جونیئر کرکٹ ٹیم کے کوچ اعظم خان، عاصم رضوی، طاہر محمود، اقبال امام،شوکت مرزا اور مسرور احمد پر مشتمل ہے،دوسرے دن ہفتے کو ٹرائلزصبح 8 بجے سے شام6 بجے تک جاری رہیں گے،اتوار تک جاری رہنے والے ان ٹرائلز میں یکم ستمبر 1997کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی شرکت کے اہل ہیں، حتمی ٹرائلز کے بعد 20 منتخب کرکٹرزتربیتی کیمپ میں شریک ہوں گے۔