چیمپئنزلیگ بائرن میونخ اور رئیل میڈرڈ کا ٹاکرا منگل کو ہوگا
فرسٹ لیگ سیمی فائنل میں جرمن کلب کو مات ، ہوم گراؤنڈ پرکامیابی حاصل کرلیں گے، گورڈیولا
فرسٹ لیگ سیمی فائنل میں جرمن کلب کو مات ، ہوم گراؤنڈ پرکامیابی حاصل کرلیں گے، گورڈیولا فوٹو: فائل
یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنل سیکنڈ لیگ میں منگل کو بائرن میونخ کا مقابلہ رئیل میڈرڈ سے ہوگا۔
جمعرات کی شب فرسٹ لیگ میں رئیل میڈرڈ نے جرمن کلب کیخلاف 1-0 سے کامیابی حاصل کی، فیصلہ کن گول فرنچ اسٹرائیکر کریم بینزیما نے اسکور کیا، دوسرے سیمی فائنل کا سیکنڈ لیگ میچ بدھ 30 اپریل کو ایٹلیٹکو میڈرڈ اور چیلسی کے درمیان لندن میں کھیلاجائیگا، دریں اثنا رئیل میڈرڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل فرسٹ لیگ میں ناکامی کے بعد بائرن میونخ کے کوچ پیپ گورڈیولا نے تسلیم کیا کہ ہمارے پلیئرز حریف کھلاڑیوں کی تیزرفتاری کے سامنا عمدگی سے نہیں کرپائے، رئیل نے شروع ہی سے میچ کا ٹیمپو فاسٹ کیے رکھا، فیصلہ کن گول کھیل کے 19 ویں منٹ میں فرنچ اسٹرائیکر کریم بینزیما نے اسکور کیا۔
پیپ گورڈیولا نے کہا کہ میڈرڈ کے پاس ایتھلیٹس ہیں، اگرچہ وہ فٹبالرز ہیں لیکن انھوں نے خود کو جسمانی طور پر ایتھلیٹ کی طرح متحرک بنارکھا ہے، ہمیں منگل کو جوابی لیگ میں ان کی تیزرفتاری کا توڑ نکالنا ہوگا، فرسٹ لیگ میں بائرن نے اگرچہ گیند کو 63 فیصد اپنے قبضے میں رکھا لیکن وہ گول اسکور کرنے کے مواقع تخلیق نہیں کرپائی، تاہم آئندہ مقابلے میں اپنے گراؤنڈ پر اپنے شائقین کے درمیان ہم انھیں بہت مشکل پڑیں گے، ہم فائنل میں پہنچنے کیلیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔