احتیاطی تدابیر سے عدم آگاہی رواں سال سندھ میں9 ہزار706 افراد ملیریا کے مریض بن گئے
سندھ میں ڈنگی وائرس شدت سے سر اٹھارہا ہے، ملیریاکنٹرول پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ناہید جمالی کا اعتراف
ملیریاکنٹرول پروگرام نے نئی حکمت عملی بھی تشکیل دے دی،480 مراکزمیں تشخیص کٹ فراہم کی جائیگی فوٹو:فائل
MANCHESTER:
سندھ میں رواں سال 9 ہزار 706 ملیریا کے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
ملیریا شدت اختیار کر رہا ہے تاہم ملیریاکنٹرول پروگرام کادعویٰ ہے کہ سندھ میں ملیریا کے مرض میں 50فیصدکمی واقع ہوئی ہے، ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے ملیریا کنٹرول پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ناہید جمالی نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ میں ملیریا کے مرض میں بتدریج کمی جبکہ ڈنگی وائرس شدت سے سر اٹھا رہا ہے جو تشویشناک بات ہے ، انھوں نے کہا کہ ملیریا (Falciparm) میں نمایاںکمی ہوئی ہے، انھوں نے بتایا کہ ملیریا کنٹرول پروگرام کا سالانہ بجٹ155ملین روپے کا ہے جبکہ انسداد ملیریا کے مراکزکی تعداد480ہے ، صوبے میں دماغی ملیریا کے مرض میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
اس سے قبل دماغی ملیریا کا تناسب 40 فیصد تھا جوکم ہوکر21فیصد تک آگیا ہے ، انھوں نے کہا کہ ملیریاکنٹرول پروگرام نے آئندہ 5سال کیلیے نئی حکمت عملی بھی تشکیل دیدی جس کا پی سی ون تیارکیاجارہا ہے جوآئندہ سال کی ترقیاتی اسکیم میں بھی شامل کیاجائے گا اس منصوبے کے تحت ملیریا کے تمام مراکز میں (اے سی ٹی )تھراپی اور ملیریا کی تشخیص کی کٹ بھی فراہم کی جائے گی ، ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ڈنگی وائرس شدت اختیار کررہا ہے ڈنگی وائرس بھی مخصوص مچھر کی مادہ سے لاحق ہوتا ہے جس کا موسم شروع ہونے والا ہے جس کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔