وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق 10سال پرانے مقدمے میں اشتہاری نکلے
خواجہ سعد رفیق سمیت 82 افراد کے خلاف لاہور کے تھانہ لوہاری میں 2004 میں 2 مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے.
خواجہ سعد رفیق سمیت 82 افراد کے خلاف لاہور کے تھانہ لوہاری میں 2004 میں 2 مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے. فوٹو : اے پی پی/فائل
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق 10 سالہ پرانے مقدمات میں اشتہاری نکلے۔
لاہور ہائیکورٹ میں مقدمے کے اخراج کیلیے دائر اپیل عرصے سے زیر التوا ہے۔ خواجہ سعد رفیق سمیت 82 افراد کے خلاف لاہور کے تھانہ لوہاری میں 2004 میں 2 مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پابندی کے باوجود جلسہ کیا تھا ان کے خلاف مقدمے میں امن عامہ میں خلل، دہشت گردی اور دیگر دفعات لگائی گئی ہیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا، طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر خواجہ سعد رفیق کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
خواجہ سعد رفیق کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اخراج مقدمہ کی درخواست مسترد کی گئی، 2013 میں لاہور ہائیکورٹ میں مقدمے کے اخراج کی اپیل کی گئی جو تاحال زیر التوا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بدنیتی پر مبنی مقدمات کو خارج کیا جائے۔