پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں سے اظہار یکجہتی کےلئے ملک بھر میں مظاہرے
سنی اتحاد کونسل، اے این آئی،عوامی تحریک، جماعت الدعوۃ اور دیگر مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے مظاہرے کیے گئے.
اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،کوہاٹ میںپاکستان عوامی تحریک،تحریک انصاف جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
فوج سے اظہار یکجہتی اور جنگ اور جیو ٹی وی چینل کے خلاف سنی اتحاد کونسل، انجمن نوجوانان اسلام، پاکستان عوامی تحریک، متحدہ علما محاذ، مختلف مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے تحت جمعے کو کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، گلگت بلتستان ودیگر شہروں کی مساجد میں افوج پاکستان کیخلاف ہزرہ سرائی پر مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔
احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مقررین نے کہا کہ پاک فوج اور اداروں پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ مقررین نے مطالبہ کیاکہ جیو کو بند کیا جائے۔ سنی اتحاد کونسل اور انجمن نوجوانان اسلام کے زیراہتمام کراچی سمیت ملک بھر میں جمعے کو یوم یکجہتی صحافت اور افواج پاکستان منایا گیا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں سنی اتحاد کونسل کے علما، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماؤں اور اے این آئی کے عہدیداروں، علماو مشائخ، خطبا اور آئمہ مساجد نے آئی ایس آئی اور افواج پاکستان پرخود ساختہ الزامات، تنقید اور کردار کشی کے خلاف قرارداد مذمت منظور کرائیں اور جنگ و جیونیوز ٹی وی چینل کے غیر ذمے دارانہ رویے، ہٹ دھرمی کے خلاف نفرت کا اظہار کیا گیا۔
جمعے کو کراچی میں پریس کلب کے سامنے نکالی گئی ریلی کے ہزاروں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور اے این آئی کے سرپرست اعلیٰ طارق محبوب نے کہا کہ جنگ اور جیو نیوز کافی عرصے سے ملکی مفادات اور قومی سلامتی کے خلاف زہر اگلتا رہا ہے مگر حامد میر پر حملے کے بعد براہ راست آئی ایس آئی پر الزامات سے پوری قوم کو دکھ پہنچایا گیا۔
اس موقع پر مقررین اور ریلی کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ وزارت دفاع کی درخواست پر پیمرا فوری کارروائی کرتے ہوئے جنگ اخبار اور جیو چینل کو بند کیا جائے۔ متحدہ علما محاذ کی اپیل پر جنگ اور جیو ٹی وی چینل کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلیے کراچی سمیت ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ کراچی، حیدرآباد، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، گلگت بلتستان ودیگر شہروں کی بیشتر مساجد میں افوج پاکستان کیخلاف ہزرہ سرائی پر مذمتی قراردادیں منظور کرتے ہوئے جنگ جیو کی بندش کا پر زور مطالبہ کیا گیا۔
مولانا محمد امین انصاری نے کہاکہ جنگ جیوکو غیور افواج پر اعتماد نہیں ہے تو وہ اپنے آقاؤں کی خوشنودی کے لیے بھارت میں جاکر چینل کھول لیںپاکستان کی جان چھوڑیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ریاست کے تحفظ اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلیے ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے PAT کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے کہاکہ دفاعی اداروں پر بغیر ثبوت الزام عائد کرنا وطن سے غداری اور جرم ہے، دفاعی اداروں پر الزامات لگانے والے غیر ملکی ایجنٹ ہیں۔ حیدرآباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مختلف مذہبی جماعتوں نے پاک فوج کی حمایت اور سول سوسائٹی نے جیوگروپ کے خلاف علیحدہ علیحدہ مظاہرے کیے۔ جماعت الدعوۃ نے پریس کلب تک ریلی نکالی جس کے شرکا نے کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا۔ ۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع حیدرآباد اسید الرحمن ودیگر نے کہا کہ چند مخصوص مفاد پرست عناصر غیر ملکی قوتوں کی ایما پر پاک فوج سمیت دیگر اداروںکے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
دریں اثنا سول سوسائٹی حیدرآباد نے سابق ڈی جی ہیلتھ سندھ ہادی بخش جتوئی، نواب خان زادہ،کریم بلوچ کے قیادت میں جیو کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ چینل پاکستان کا نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت کا چینل ہے اور اس کی ایما پر فوج کے خلاف الزامات اور سازشوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ مقررین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ جیو گروپ کی نشریات کو مستقل بنیادوں پر بندکیا جائے۔ نواب شاہ میں بھی سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔
کھپرو میں بھی فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ڈگری میں سول سوسائٹی نے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی۔ نمائندگان ایکسپریس کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی اپیل پر سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں تحریک منہاج القرآن اور مختلف تنظیموں کی جانب سے فوج سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عوام افواج پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لیں گے۔ نیو ینگ اتحاد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ندیم خان کی قیادت میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلیے ریجنٹ کالونی سے سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ جیکب آباد میں مزدور شہری اتحاد کی جانب سے بھی ریلی نکال کر فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ فوج سے اظہار یکجہتی اور جیو چینل کی مذمت میں لاہور سمیت ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے، مقررین نے کہاکہ آئی ایس آئی پر فخر ہے ، جیو چینل نے یہودی لابی اور امریکا کو خوش کیا ہے، نماز جمعہ کے اجتماعات اور مظاہروں کے اختتام پر فوج کی خلاف پروپیگنڈے پر مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں، جیو چینل بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
لاہور میں تحریک احیائے نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام چوبرجی چوک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے پروفیسر حافظ سعید، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ودیگر نے خطاب کیا، حافظ محمد سعیدنے کہاکہ کراچی میں حامد میر پر قاتلانہ حملہ کے بعد بغیر تحقیق کے پاکستان کی افواج اور اداروں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا، اس کے پس منظر میں پاکستان کے دشمن ہیں جو مشرقی پاکستان کے بعد باقی پاکستان کی بھی تباہی چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ امن کی آشا،بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے، اسے موسٹ فیورڈ نیشن قرار دینے اور تجارتی معاہدوں کی باتیں ہو رہی ہیں۔ لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا پاک آرمی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ سنی اتحاد کونسل (سواد اعظم) نے فوج کے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈے کے خلاف یوم احتجاج و یوم مذمت منایا۔ دھونکل، سوہدرہ سے نمائندگان ایکسپریس کے مطابق سوہدرہ کے ربانی چوک میں جیو چینل اور روزنامہ جنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے چوک میں جنگ اخبار کے پرچے نذر آتش کیے۔ ملتان سے نمائندگان ایکسپریس کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں پاکستان عوامی تحریک اور جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں۔