عافیہ کے معاملے پر پاکستانی سیاسی جماعتیں یکجا ہیںمائیک گریول

عافیہ کی رہائی ایک خط کی دوری پر ہے،آل پارٹیز کانفرنس سے فوزیہ صدیقی کا خطاب۔

عافیہ کی رہائی ایک خط کی دوری پر ہے،آل پارٹیز کانفرنس سے فوزیہ صدیقی کا خطاب، فوٹو: فائل

عافیہ موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے آل پارٹیز کانفر نس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی،صدارت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی نے کی جبکہ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی سابق امریکی صدارتی امیدوار سینیٹر مائیک گریول اور انٹر نیشنل جسٹس نیٹ ورک کی ڈائریکٹر و عافیہ صدیقی کی وکیل ٹینا فوسٹر تھیں۔


کانفرنس سے خطاب میں مائیک گریول نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کا مقصد عافیہ کی رہائی کیلیے سابق امریکی اٹارنی جنرل رمزے کلارک کے دورے کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے طے ہونے والے معاملات کا جائزہ اور عافیہ کی رہائی کیلیے سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقات کے ذریعے راہ ہموار کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کو عافیہ کے معاملے پر یکجا دیکھ کر مسرت ہوئی تا ہم یہ ضروری ہے کہ یہ نمائندے اپنی جماعتوں کے رہنمائوں سے عافیہ کی رہائی سے متعلق سوال کریں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا میں انتخابات ہونیوالے ہیں اور یہ مناسب موقع ہے کہ سیاسی نمائندے اپنے رہنمائوں سے مطالبہ کریں کہ وہ پہلے عافیہ کی رہائی کو ممکن بنائیں ا ور اسکے بعد انتخابات کروائیں۔

آئی جے این کی ڈائریکٹر اور عافیہ صدیقی کی وکیل ٹینا فوسٹر نے کہا کہ اس سال عافیہ سے ان کی ملاقات کروائی گئی جس میں ان کی صحت خراب نظر آئی تاہم ان کے عزائم بلند تھے انھوں نے حکومت پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے عافیہ کی رہائی کے لیے ان سے کبھی رابطہ نہیں کیا اور ماضی میں عافیہ کے حصول کے کئی یقینی مواقع بھی ضائع کیے،کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ کی رہائی ایک خط کی دوری پر ہے۔
Load Next Story