عوام کو ہر سال سیلاب کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتےحلیم عادل شیخ

سندھ حکومت کی جانب سے امدادی سامان سے بھرے ٹرک شدید متاثرہ علاقوں کی جانب روزانہ کی بنیاد پر بھجوائے جا رہے ہیں۔

شدید بارشوں سے متاثرہ لوگوں کو ہر سال سیلاب کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، فوٹو: فائل

سندھ حکومت کی جانب سے امدادی سامان سے بھرے ٹرک شدید متاثرہ علاقوں کی جانب روزانہ کی بنیاد پر بھجوائے جا رہے ہیں۔


سکھر ، جیکب آباد ، شکار پور سمیت ہر جگہ ریلیف کے رضا کار انسانی خدمت میں مصروف ہیں، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر حلیم عادل شیخ نے ریلیف ڈیپارٹمنٹ کے کیمپ آفس سے جاری کردہ اپنے بیان میں کیا، انھوں نے کہا کہ شدید بارشوں سے متاثرہ لوگوں کو ہر سال سیلاب کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،انھوں نے کہا کہ اس بار بھی بارشوں نے بہت تباہی پھیلائی ہے ،پانی میں پھنسے سیکڑوں افراد آج بھی ہماری مدد کے منتظر ہیں۔
Load Next Story