سرسیدیونیورسٹی میں پوسٹر پروجیکٹس کی نمائش کا انعقاد

پروجیکٹس کی تکمیل میں یونیورسٹی تکنیکی و مالی معاونت کرے گی،وائس چانسلر۔

پروجیکٹس کی تکمیل میں یونیورسٹی تکنیکی و مالی معاونت کرے گی،وائس چانسلر, فوٹو: اے ایف پی

سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے زیر اہتمام پوسٹر پریزینٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔


جس میں طلبا و طالبات نے اپنے پروجیکٹس کو پوسٹر کی صورت میں پیش کیاطلبا و طالبات کا رجحان ایسے پروجیکٹس پر تھا جس سے معذور لوگوں کی مدد ہو سکے اور صنعتی اداروں کی ضرورت پوری ہو سکے نمائش میں صنعتی اداروں کے نمائندوں کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات بھی شریک ہوئے اور پوسٹر پروجیکٹس کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا،طلبا و طالبات کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سید جاوید حسن رضوی نے طلبا کو یقین دلایا کہ ان پروجیکٹس کی تکمیل میں یونیورسٹی ہر طرح کی تکنیکی اور مالی معاونت کرے گی تاکہ طلبا عملی میدان میں قدم رکھیں تو وہ ایک کامیاب پروفیشنل کے طور پر پاکستان اور بیرونِ پاکستان میں اپنا مقام پیدا کر سکیں نمائش میں سر سید یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر نجیب صدیقی، ڈاکٹر مصباح الدین، پروفیسر ڈاکٹر فیصل احمد بخاری اور ڈاکٹر عمران بیگ نے بھی طلبا و طالبات کو رہنمائی فراہم کی۔
Load Next Story