سنی تحریک کا امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی کا اعلان
حکومت اور انتظامیہ ہماری پرامن ریلی میں رکاوٹ نہ ڈالیں ، پریس کانفرنس۔
سنی تحریک کے رہنما شکیل قادری مرکز اہلسنت میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
GILGIT:
پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہاہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے کو ناموس رسالت کے تحفظ کیلیے موخر کردیا گیاہے۔
پاکستان سنی تحریک منگل 18ستمبرکو مرکز اہلسنّت سے امریکن قونصلیٹ تک توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنّت پر پریس کانفرنس میں کیا، شکیل قادری نے کہا کہ یہود و نصاریٰ اور دشمنان اسلام نے ایک بار پھر انٹرنیٹ کے ذریعے گستاخانہ خاکوں پر مبنی فلم کو ریلیز کرکے مسلمانوں کی غیرت کو للکاراہے، پاکستان سنی تحریک نے ٹارگٹ کلنگ اور کارکنان اور ذمے داران کی شہادتوں پر احتجاجی تحریک شروع کی تھی۔
تاہم موجودہ صورتحال میں ناموس رسالتؐ کے خلاف ہونے والی سازشوں پر ہم سراپا احتجاج ہیں اور ہم نے احتجاجی تحریک کو موخر کردیا ہے اور آج سے گستاخان رسول ؐ کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے اور منگل18 ستمبر کو سہ پہرمرکز اہلسنّت تا امریکن قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی،ہم حکومت اور انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہماری اس پرامن ریلی کی راہ میں رکاوٹ حائل نہ کریں۔