سی اے اے نے جمع کرایاگیا ایڈوانس ٹیکس واپس مانگ لیا
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایف بی آر کو 22 ارب کے واجبات میں سے سے ادا کئے گئے7 ارب 99 کروڑ روپے واپس مانگے ہیں۔
واجبات نہیں ملے،مالی بحران کاسامناہے،ایڈوانس ٹیکس ریفنڈکیاجائے،ایف بی آر کوخط فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے ایف بی آر کو پی آئی اے کے 22 ارب کے واجبات پر جمع کرائے جانے والے 7 ارب 99 کروڑ روپے کے ٹیکس کی رقم واپس مانگ لی ۔
''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق سول ایوی ایشن ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری (اے ٹی این) افتخار احمد میر کے دستخط سے چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھا گیا ہے کہ پی آئی اے کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے22 ارب 82کروڑ 90لاکھ روپے کے واجبات ادا کرنا ہیں اور ان پرایف بی آر کی طرف سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت ایڈوانس ٹیکس کی رقم 31 دسمبر2013 تک سہ ماہی بنیادوں پر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 7ارب 99کروڑ روپے کا ایڈوانس ٹیکس جمع کرایا۔ خط میں کہا گیاکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی مسافروں کی مستقبل کی سفری ضروریات پوری کرنے کیلیے میگا پراجیکٹس شروع کررہی ہے جس کیلیے کثیر سرمایہ درکار ہے،پی آئی اے کے واجبات ادا نہ کرنے سے اتھارٹی کو مالی بحران کا سامنا ہے اورمیگا پراجیکٹ پر منفی اثرات ہورہے ہیں، اس لیے درخواست ہے کہ چونکہ پی آئی نے واجبات ادا ہی نہیں کیے اس لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ادا کردہ 7ارب 99کروڑ کا ایڈوانس ٹیکس ریفنڈ کیا جائے۔