بنگلہ کوچ جرجینسین کی رخصت کا وقت بھی قریب آگیا

بی سی بی کے کچھ ڈائریکٹرز نئے ہیڈکوچ کا تقرر چاہتے ہیں جس کو بین الاقوامی تجربہ بھی ہو۔

ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں شرمناک کارکردگی کی وجہ سے جرجینیسن کی چھٹی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،فوٹو: فائل

بنگلہ دیش کرکٹ میں بھی تبدیلیوں کی لہریں بننا شروع ہوگئیں، پہلے مرحلے میں کوچ شین جرجینسین کی چھٹی متوقع ہے۔بیٹنگ بیک گراؤنڈ اور انٹرنیشنل تجربے کے حامل کو ذمہ دای سونپی جائے گی، سابق غیرملکی اسٹارز کو بھی کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔


تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں شرمناک کارکردگی کی وجہ سے بنگلہ دیش کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے پہلے مرحلے میں کوچ جرجینیسن کی چھٹی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، بی سی بی کے کچھ ڈائریکٹرز نئے ہیڈکوچ کا تقرر چاہتے ہیں جس کو کچھ انٹرنیشنل تجربہ بھی ہوتاکہ وہ ٹیم کو زیادہ بہتر انداز میں آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کے لئے تیار کرسکے، اگرچہ اس معاملے پر بھی تک تمام ڈائریکٹرز کا اتفاق نہیں ہوا ہے تاہم ایک ایسے کوچ کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے جوکہ بیٹنگ پس منظر رکھتا ہو،بی سی بی اپنی ٹیم کی تیاری کے ئے چند ایسے سابق کھلاڑیوں کی مختصر مدت کے ئے خدمات حاصل کرنے کی بھی خواہاں ہے جن کو ریٹائرڈہوئے بہت زیادہ عرصہ نہ ہوا ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک ہائی پروفائل کوچ کی ضرورت ہے مگر ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس وقت ایسا کوچ ڈھونڈنا کافی مشکل ہے، حالیہ ٹورنامنٹس میں خراب کارکردگی کے بعد بورڈ تبدیلی لانا چاہتا ہے، ہمیں درست لوگوں کو ذمہ داری سونپنے کی ضرورت ہے، ہم مختلف شعبوں میں بہتری کے لئے سابق انٹرنیشنل اسٹارز کی خدمات بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب جرجینسین کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ صورتحال اچھی نہیں ، میں خود اپنی پوزیشن کے بارے میں سوچ بچار کررہا ہوں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جس دن سے میں بنگلہ دیش کا ہیڈ کوچ بنا ہوں خود کو ایسی ہی صورتحال سے دوچار محسوس کرتا ہوں، میں نے چونکہ ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی اس لیے مجھے اچھی طرح احساس ہے کہ مجھے ایک ٹیم کوچ کے طور پر اپن اہلیت ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story