یورو فٹبال 2020 کے فیصلہ کن میچز کی میزبانی کے لئے لندن اور میونخ آمنے سامنے
میزبانی کے لئے بڈ دینے والے ممالک پر حتمی فیصلہ رواں برس 19 ستمبر کو ہوگا۔
2016 میں یورو کی میزبانی فرانس کے سپرد ہے فوٹو: فائل
یورو فٹبال 2020 کے سیمی فائنلز اور فائنل کی میزبانی پانے کے لئے لندن اور میونخ میں مقابلہ ہوگا۔
یورپین فٹبال گورننگ باڈی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق جمعے کی شب تک کی حتمی تاریخ تک ان دو شہروں نے نئے فارمیٹ کے تحت یورپ کے مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل کے لئے لندن اور میونخ نے بڈ جمع کرائی ہے، ایونٹ کے گروپ میچز اور کوارٹر فائنلز کے لئے 19 ممالک کے 19 شہر 2020 کے یورو فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے دوڑ میں شامل ہیں، 2016 میں یورو کی میزبانی فرانس کے سپرد ہے جبکہ اس کے بعد ایونٹ کو یورپ کے مختلف ممالک میں منعقد کیا جائے گا، اس سے قبل 54 ممبران پر مشتمل یوئیفا کے 32 ممالک نے گیمز کی میزبانی پانے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، تاہم جمعے کی درمیانی شب تک ختم ہونے والی ڈیڈ لائن تک صرف 19 ممالک نے میزبانی کے لئے بڈ دستاویزات یوئیفا کو جمع کرائی ہیں، یوئیفا کی ایگزیکٹیو کمیٹی پہلے ہی اس بات کا فیصلہ کرچکی ہے کہ 2020 کا ایونٹ یورپ کے 13 مختلف شہروں میںمنعقد کیا جائیگا۔
میزبانی کے لئے بڈ دینے والے ممالک پر حتمی فیصلہ رواں برس 19 ستمبر کو ہوگا، میچز کو 13 مختلف پیکجز میں تقسیم کیاگیا ہے، جس میں 12 معیاری پیکجز میں تین گروپ میچز اور ایک ناک آؤٹ راؤنڈ کا مقابلہ شامل ہوگا جبکہ ایک پیکج سیمی فائنلز اور فائنل کی میزبانی پرمشتمل ہوگا، عمومی پیکج کے لئے آذربائیجان ( باکو )، بیلاروس ( منسک ) بیلجیئم (برسلز)، بلغاریہ ( صوفیہ )، ڈنمارک (کوپن ہیگن)، انگلینڈ (لندن)، مقدونیہ (اسکوپیج) جرمنی ( میونخ)، ہنگری (بڈاپسٹ)، اسرائیل ( یروشلم)، اٹلی (روم )، نیدرلینڈز (ایمسٹرڈم )، آئرلینڈ ( ڈبلن )، رومانیہ ( بخارسٹ)، روس (سینٹ پیٹسبرگ )، اسکاٹ لینڈ ( گلاسگو)، اسپین ( بلباؤ)، سوئیڈن (اسٹاک ہوم )، ویلز ( کارڈف )، اس کے علاوہ صرف انگلینڈ ( لندن ) اور جرمنی (میونخ ) نے سیمی فائنلز اور فائنل کی میزبانی کے لئے بڈ دی ہے، یوئیفا صدر مائیکل پلاٹینی نے ایونٹ کی میزبانی پانے میں بہت سی بڈز آنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یورو فٹبال ایونٹ کے 60 ویں برس کی تکمیل 2020 میں ایک تاریخی موقع ہوگا، جس پر ایونٹ کے میچز یورپ کے بیشتر ممالک میں منعقد کئے جائیں گے، جس میں کئی اقوام کو اپنے جوش و جذبے کا اظہار کرنے کا موقع میسر آسکے گا۔