مختلف حادثات و واقعات میں 2 دوستوں سمیت 7 افراد جاں بحق
گاڑی کی ٹکر سے سپر ہائی وے پر عبدالستار،ہارون شاپنگ سینٹر کے قریب خاتون ہلاک، خیر آباد سے نامعلوم شخص کی لاش ملی
ہاکس بے روڈ پرٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مہران اور طاہر ہلاک،لیاری ندی میں وقاص،ہاکس بے پر غلام نبی ڈوب گیا۔ فوٹو: فائل
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں2 دوستوں سمیت7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سپر ہائی وے براق پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے30سالہ راہگیر عبدالستار ہلاک اور قیام دین شدید زخمی ہوگیا، ہلاک و زخمی کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا، پولیس کے مطابق متوفی ایوب گوٹھ کا رہائشی تھا، منگھوپیر کے علاقے خیر آباد ماشا اﷲ کوچ کے آخری اسٹاپ کے قریب35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، ہلاک ہونے والے کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی، ایس ایچ او منگھو پیر اسلم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے، متوفی نشے کا عادی تھا۔
پولیس نے لاش تلاش ورثا کیلیے ایدھی سرد خانے منتقل کر دی، ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے روڈ وائن شاپ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 28 سالہ مہران ولد عثمان علی اور اس کا دوست 28 سالہ طاہر ولد محمد عثمان ہلاک جبکہ 25 سالہ عبدالغنی ولد عزیز زخمی ہوگیا، پولیس نے لاشیں اور زخمی کو سول اسپتال پہنچایا اور حادثے کے ذمے دار ٹرک ڈرائیور محبوب کو گرفتار کر کے ٹرک تحویل میں لے لیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے لیاری کے علاقے کلاکوٹ کمہارواڑہ اور میمن سوسائٹی کے رہائشی تھے اور ہاکس بے گھومنے کیلیے جارہے تھے، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن لیاری ندی میں نہاتے ہوئے18سالہ وقاص ولد شریف ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق متوفی سرجانی ٹاؤن لیاری سیکٹر36 کا رہائشی تھا، وہ دوستوں کے ساتھ ندی میں نہانے کے لیے آیا تھا، لواحقین بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے، ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے پوائنٹ پر پکنک منانے جانے والا30 سالہ غلام نبی ولد محمد خان سمندر میں نہاتے ہوئے تیز لہروں کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش غوطہ خوروں نے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کی، ورثا لاش پولیس کارروائی کے بغیر لے گئے، متوفی گولیمار کا رہائشی بتایا جاتا ہے، تیموریہ کے علاقے نارتھ کراچی ہارون شاپنگ سینٹر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر خاتون45 سالہ ارشاد بی بی ہلاک ہو گئی، متوفیہ کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق متوفیہ بس کے انتظار میں اسٹاپ پر کھڑی تھی کہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگئی۔