اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ثانیہ مرزا اور کارا بلیک نے فائنل میں حوصلہ ہاردیا
ثانیہ مرزا اور کارا رواں برس اب تک کوئی ٹائٹل نہیں جیت پائیں۔
ثانیہ مرزا اور کارا رواں برس اب تک کوئی ٹائٹل نہیں جیت پائیں۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
جرمن ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز فائنل میں بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین پارٹنر کارا بلیک کو شکست ہوگئی۔
اطالوی اسٹارز سارا ایرانی اور روبریٹا ونسی نے انھیں اسٹریٹ سیٹ میں 6-2 اور6-3 سے ٹھکانے لگادیا، ثانیہ مرزا اور کارا رواں برس اب تک کوئی ٹائٹل نہیں جیت پائی ہیں تاہم 2013 میں ان کی جوڑی نے بیجنگ اور ٹوکیو ایونٹ میں وننگ ٹرافی لی تھی، رواں برس انڈین ویلز ٹینس کے فائنل میں ثانیہ اور کارا کو چائنیز تائپے کی سو وائی ہاش اور چینی پلیئر پینگ شوئی نے ہرادیا تھا، قبل ازیں سیمی فائنل میں اطالوی کھلاڑیوں سارا ایرانی اور روبریٹا ونسی نے جیلینا جینکووچ اور الیسا کیلی بونوا کو زیر کیا تھا۔