پاکستان یو اے ای میں کیویز سے 3 ٹیسٹ 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 کھیلے گا

ورلڈکپ 2015کی تیاری کے پیش نظر پی سی بی میگا ایونٹ کے میزبان آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے زیادہ میچزکھیلنےکا خواہشمند ہے

ورلڈکپ 2015کی تیاری کے پیش نظر پی سی بی میگا ایونٹ کے میزبان آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے زیادہ میچزکھیلنےکا خواہشمند ہے۔ فوٹو اے ایف پی/فائل

پاکستان رواں سال یواے ای میں نیوزی لینڈ کیخلاف 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی20کھیلے گا۔


ورلڈکپ 2015کی تیاری کے پیش نظر پی سی بی میگا ایونٹ کے میزبان آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے زیادہ میچزکھیلنے کا خواہشمند ہے، اکتوبر میں کینگروز کیخلاف سیریز کے بعد متحدہ عرب امارات میں ہی کیویز کی میزبانی کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ سے سیریز کا شیڈول فائنل کیا جا رہا ہے،دونوں ممالک کے مابین 3ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی20 کھیلا جائے گا۔ دوسری طرف پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں سیریزکرانے کی کوششیں بھی جاری ہیں، امکان ہے کہ گرین شرٹس ورلڈ کپ سے قبل کیویز کے دیس جاکر 2 ون ڈے میچز کھیلیں گے۔
Load Next Story