سابق اولمپئنز سازش کے تحت فیڈریشن میں آئے آصف باجوہ کا الزام
یہ لوگ ہاکی کو پتھر کے زمانے میں لے جانا چاہتے ہیں، سابق سیکریٹری پی ایچ ایف
یہ لوگ ہاکی کو پتھر کے زمانے میں لے جانا چاہتے ہیں، سابق سیکریٹری پی ایچ ایف۔ فوٹو: فائل
آصف باجوہ نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ حال ہی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا حصہ بننے والے سابق اولمپئنزقومی کھیل کودوبارہ پتھرکے زمانے میں لے جانا چاہتے ہیں۔
سابق سیکریٹری پی ایچ ایف کے مطابق ایسے افراد جو خود ٹھیک سے چل نہیں سکتے وہ ہاکی کے کھیل میں کیا بہتری کریں گے، وہ گزشتہ روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔یاد رہے کہ پی ایچ ایف سیکریٹری کا عہدہ چھوڑنے کے بعد آصف باجوہ کی صحافیوں کے ساتھ یہ پہلی باقاعدہ بات چیت تھی، انھوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جوائن کرنے والے اولمپئنز سازش کے تحت آئے ہیں جن کے مقاصد قومی کھیل کو ترقی دینا نہیں بلکہ اسے دوبارہ پتھر کے زمانے میں لے جانا ہے، صدر فیڈریشن چوہدری اختر رسول اور سیکریٹری رانا مجاہد علی اولیمپئن جتنی جلدی ان افراد سے جان چھڑا لیں، اتنا ہی ان کا فائدہ ہوگا۔ آصف باجوہ نے کہا کہ ایک محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے قوم اور فیڈریشن حکام کو سازش کے متعلق پہلے سے آگاہ کررہا ہوں کہ سابق اولمپئنز سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن پر قبضہ کرنے آئے ہیں، ان لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ ہاکی فیڈریشن پر قبضہ کرنا ہے تو پہلے فیڈریشن سے نوجوان آفیشلز کو نکالنا ہوگا۔
ماضی میں یہ لوگ پی ایچ ایف کے موجودہ سیکریٹری رانا مجاہد کے خلاف بیان بازی کرتے رہے ہیں، انھوں نے اب نئی سازشوں کا آغازکردیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے پی ایچ ایف کا آڈٹ ہو چکا ہے جس میں بعض افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی درخواست کی گئی ہے لیکن ان میں سے 2 افراد فیڈریشن کے ایگزیکٹیو بورڈ میں شامل ہوگئے ہیں، سابق انتظامیہ کے دور میں فیڈریشن نے جن کوچز پر سرمایہ کاری کی ہے انھیں یکسر نظرانداز کردیاگیا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ماسٹر کوچ طاہر زمان آج کوچنگ پینل سے باہر ہیں جو کہ افسوسناک بات ہے، چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اپنی اکیڈمی کے لیے2کروڑ روپے کے فنڈز لیے ہیں، انھیں حساب بھی دینا ہوگا، جہاں تک آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کا تعلق ہے اس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈیفالٹرز سے پیسے واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔