خیبرایجنسینیٹوکنٹینرزپرحملےکنڈیکٹرہلاکآپریشن میں3 شدت پسندمارے گئے

لنڈی کوتل کے علاقہ خوجل خیل میں ایف سی کے آپریشن میں3 شدت پسند ہلاک اور دو جوان زخمی ہوگئے۔

لنڈی کوتل کے علاقہ خوجل خیل میں ایف سی کے آپریشن میں3 شدت پسند ہلاک اور دو جوان زخمی ہوگئے۔ فوٹو؛فائل

جمرود میں نیٹو فورسز کیلیے سامان لے جانیوالے کنٹینرز پر مختلف مقامات پر3 حملوں میں ایک کنڈیکٹر جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔


پہلا واقعہ جمرود بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کنٹینر کا ڈرائیور طاہر اللہ اور کلینر زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلیے پشاور منتقل کردیا گیا ۔

دوسرا واقعہ رحیم پل کے قریب پیش آیا جہاں نیٹو کنٹینر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں کنڈیکٹر انعام جاں بحق اور ڈرائیور لاشبر زخمی ہوگیا ۔ تیسرا واقعہ سورکمرکے قریب پیش آیا جہاں سڑک کنارے نصب بم اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب نیٹو کنٹینر وہاں سے گزر رہے تھے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔ حوالداری چوکی کے قریب نصب دوسرے بم کو ناکارہ بنادیا گیا ۔ حملوں کے بعد سرچ آپریشن میں 80 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ لنڈی کوتل کے علاقہ خوجل خیل میں ایف سی کے آپریشن میں3 شدت پسند ہلاک اور دو جوان زخمی ہوگئے۔
Load Next Story