صورتحال کا حل مذاکرات نہیں آپریشن ہے وقاص اکرم

پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں احتجاج میں عمران یا قادری کا ساتھ نہیں دیں گے، نوید قمر

کراچی میں طالبانائزیشن عروج پر ہے، وسیم اختر، کل تک میں جاوید چوہدری سے گفتگو ۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ لااینڈآرڈر کو مضبوط کرنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔


لیکن وفاق کی ذمہ داری بھی ختم نہیں ہوتی اسی ذمہ داری کے تحت کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا کپتان قائم علی شاہ کو بنایا گیا۔ ایکسپریس نیو زکے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انہوں نے کہا میں پہلے روز سے ہی مذاکرات کے حق میں نہیں، مذاکرات صورتحال کا حل نہیں، ہمیں آپریشن کرنا ہی ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہمارا المیہ یہ ہے ہم بہت جلد اکتا جاتے ہیں، کوئی بھی حکومت ہو اسے کام کا موقع ضرور ملنا چاہئے۔

پیپلزپارٹی احتجاج میں عمران خان یا طاہر القادری کا ساتھ نہیں دیگی، ہم پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا طالبان بہت زیادہ مضبوط اور ایکٹو ہیں، کراچی میں طالبانائزیشن عروج پر ہے حکومت کو سکیورٹی معاملات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔
Load Next Story