جعلی ویزے پرآذربائیجان جانے کی کوشش کرنیوالے 2 مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
ملزمان زین العابدین اور عامر سہیل کو تفتیش کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا، ترجمان
مسافروں کے پاسپورٹ پر شینگن کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ترجمان ایف آئی اے
ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران جعلی ویزے پرآذربائیجان جانے کی کوشش کرنیوالے دو مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن عملے نے جعلی ویزے پر آذربائیجان جانے والے مسافروں کو آف لوڈ کر دیا، گرفتارملزمان زین العابدین اور عامرسہیل پروازنمبر کیو آر 611 کے ذریعے وزٹ ویزے پرجارہے تھے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ مسافروں کے پاسپورٹ پر شینگن کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، مسافروں کے پاسپورٹس پر جعلی پروٹیکٹر اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید جانچ پڑتال اورقانونی کارروائی کےلیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔