کنگنا رناوت فلم ’’ڈیوائن لورز‘‘ میں عرفان خان کی ہیروئن بنیں گی
فلم میں لوئر مڈل کلاس کے حالات زندگی کو دکھایا جائے گا، شوٹنگ ممبئی اور علی گڑھ میں ہوگی، ہدایت کار سائی کبیر
فلم کا اسکرپٹ بہترین ہے، مڈل کلاس کی ایک لڑکی کا کردار ادا کرنا میرے لیے کوئی مشکل نہیں، کنگنا رناوت فوٹو : فائل
بالی ووڈ کے دو باصلاحیت فنکار اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکار عرفان خان فلم ''ڈیوائن لورز'' (Divine Lovers) میں اکٹھے ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق فلم ؟؟ریوالور رانی'' میں مرکزی کردار اداکرنے کے بعد کنگنا رناوت نے ہدایتکار سائی کبیر کی فلم ''ڈیوائن لورز'' سائن کرلی ہی جس ان کے ساتھ اداکار عرفان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔اس سلسلہ میں سائی کبیر کا کہنا ہے کہ میں کنگنا اور عرفان کے ساتھ ایک نئی فلم ''ڈیوائن لورز'' بنانے جارہا ہوں جس کی کہانی ''ریوالور رانی'' کی طرح جارحانہ اور پرتشدد نہیں بلکہ اس کے الٹ اور بھارتی خواب ثابت ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہا فلم کی شوٹنگ ممبئی اور علی گڑھ میں کی جائے گی اور اس فلم میں لوئر مڈل کلاس کے حالات زندگی اور اس طبقے میں پائی جانے والی اخلاقی بدعنوانیوں کو دکھایا جائے گا۔
کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ سائیں کبیر کی اس فلم کی کہانی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''ریوالور رانی'' کی طرح مضبوط اور بہترین ہے جو ''ریوالور رانی'' سے مختلف ہے۔ انھوںنے جب مجھ سے اس فلم کے سلسلہ میں رابطہ کیا تو اسکرپٹ دیکھتے ہیں فوراً کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔ اپنے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں اپنے کردار کے متعلق کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کیونکہ فلم کی عکسبندی کب شروع ہوگی کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ طے ہے کہ میرا کردار لوئر مڈل کلاس کی ایک لڑکی کا ہے جو بہت مضبوط ہے اور اسے ادا کرنا میرے لیے کوئی مشکل نہیں ہے۔
عرفان خان کے متعلق سوال پر کنگنا نے کہا کہ ان کا شمار بالی ووڈ کے انتہائی باصلاحیت فنکاروں میں ہوتا ہے ان کے ساتھ مانی شنکر کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ''ناک آؤٹ'' میں کام کرچکی ہوں امید ہے ایک مرتبہ پھر سینم اسکرین پرہماری جوڑی شائقین کو پسند آئے گی۔ حال دوسری طرف کنگنا رناوت کی فلم ''ریوالور رانی'' پہلے دو روز کے دوران باکس آفس پر 3 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بزنس کرچکی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ مزید بزنس کے ساتھ کامیاب فلموں کے گروپ میں شامل ہوجائے گی۔
اپنی اس فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ''ریوالوررانی'' میں مجھے ایک غصیلی لڑکی کے کردار میں دکھایا گیا اور اس کردار کواپنی بہن کے منع کرنے کے باوجود ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور اپنے طور پر اسے ادا کرنے کی کوشش کی۔ فلم اب تک باکس آفس پر بہت زیادہ تو نہیں مگر کافی بہتر بزنس کررہی ہے اور میں پر امید ہوں کہ آئندہ چند روز میں یہ باکس آفس پر ایک ہٹ فلم کے طور پر نظر آئے گی۔