بھارتی فنکاروں کیساتھ غیریت کا احساس نہیں ہوتا راحت فتح علی

تمام دوست مجھ سے پیارکرتے ہیں، نئے میوزک البم کا اچھا رسپانس مل رہا ہے

تمام دوست مجھ سے پیارکرتے ہیں، نئے میوزک البم کا اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فوٹو: فائل

گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی فنکاروں کے ساتھ کام کرکے کبھی اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا۔


میرے نئے میوزک ایلبم کا اچھا رسپانس آیا ہے۔ بھارتی گلوکاروں اور فنکاروں نے پاکستانی فنکاروں کی طرح میرے کام کو سراہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری اور میوزک انڈسٹری نے ہمیشہ کی طرح میرے کام کو پسند کیا اور تعریف کی یہ میرے ہی لیے نہیں میرے ملک اور عوام کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔

ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فنکاروں کے ساتھ کام کرکے مجھے کبھی بھی غیریت کا احساس نہیں ہوتا تمام دوست مجھ سے بے پناہ پیار کرتے ہیں۔
Load Next Story