دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے والے دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
(فوٹو : فائل)
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گارڈن میں دو ملزمان گزشتہ رات دوران ڈکیتی کاشان نامی شہری کو زخمی کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، پیٹرولنگ پر تعینات پولیس نے ملزمان کو فرار ہوتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
ملزمان کو گارڈن کے علاقے رمضان گارڈن سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کی شناخت محسب اور زوہیب کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔
ملزمان گزشتہ رات دوران ڈکیتی کاشان نامی شہری کو زخمی کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، پیٹرولنگ پر تعینات پولیس نے ملزمان کو فرار ہوتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
ملزمان عادی اور پیشہ ور ڈکیت ہیں اور پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب ہیں، ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف اقدام قتل اور اسلحہ کے مقدمات درج کیا گیا ہے۔
سرجانی میں پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
اسی طرح سرجانی کے علاقے حسن بروہی گوٹھ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کو دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار زخمی ملزم کی شناخت ارشاد ولد عالمگیر کے نام سے ہوئی۔