بگٹی قتل کیسپرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

ملزم کو الزامات کا جواب دینے کیلیے عدالت میں پیش ہونا ہوگا،عدالت عالیہ

ملزم کو الزامات کا جواب دینے کیلیے عدالت میں پیش ہونا ہوگا،عدالت عالیہ۔ فوٹو: فائل

بلوچستان ہائیکورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔


انسداد دہشتگردی کی عدالت نے انھیں طلب کیا تھا جس کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ منگل کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کو الزامات کا جواب دینے کیلیے عدالت میں پیش ہونا ہوگا، ملزم عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرے۔
Load Next Story