ترکی میں بارودی سرنگ کا دھماکا 8پولیس اہلکار ہلاک

پولیس کی گاڑی صوبہ بنگول میں نصب بم سے ٹکرا گئی، 6 زخمیوں کو اسپتال روانہ کردیا گیا

پولیس کی گاڑی صوبہ بنگول میں نصب بم سے ٹکرا گئی، 6 زخمیوں کو اسپتال روانہ کردیا گیا، فوٹو: اے پی پی

ترکی میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ6 زخمی ہوگئے۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب پولیس کی گاڑی صوبہ بنگول کے ضلع کارلیووا کے مضافات سے گزررہی تھی کہ وہاں کرد علیحدگی پسندوں کی جانب سے نصب شدہ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔ زخمیوں کوفوری طور پر اسپتال روانہ کردیاگیا۔
Load Next Story