عراق سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

پارلیمنٹ کی 328 نشستوں کے لئے 9 ہزار 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

عراقی وزیراعظم نوری المالکی تیسری مدت کے لئے وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔ فوٹو؛ فائل

عراق سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد ملک میں پہلے پارلیمانی انتخابات کے لئے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات میں 2 کروڈ 20 لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، پارلیمنٹ کی 328 نشستوں کے لئے 9 ہزار 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جب کہ ملک کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

عراقی وزیراعظم نوری المالکی تیسری مدت کے لئے وزیراعظم کے امیدوار ہیں تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ نوری المالکی کی اتحادی جماعت سمیت کوئی بھی جماعت اکثریت نہیں حاصل کر سکے گی جو حکومت کی تشکیل میں مشکلات کا باعث بنے گا۔
Load Next Story