سوڈانی فوج کی اپنی ہی فوجی کشتی پر گولہ باری 10اہلکار ہلاک

پیپلز لبریشن آرمی نے اہلکاروں کی منتقلی کیلیے کشتی کرائے پر لی،دوسرے یونٹ گولے داغ دیے۔

پیپلز لبریشن آرمی نے اہلکاروں کی منتقلی کیلیے کشتی کرائے پر لی،دوسرے یونٹ گولے داغ دیے, فوٹو: اے ایف پی

جنوبی سوڈان کی جانب سے اپنی ہی فوج کی کشتی پر گولہ باری سے 10 فوجی ہلاک جبکہ50 لاپتہ ہوگئے۔


غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان آرمی کے ترجمان فلپ اگیورنے کہا کہ سوڈان پیپلز لبریشن آرمی نے اپنے فوجی اہلکاروں کو منتقل کرنے کے لیے ایک نجی کشتی کرائے پر لی تھی رات کے وقت کشتی اپرنائیلے کے علاقے میں سفر کررہی تھی اس کو آرمی کے ایک دوسرے یونٹ نے روکا جب کشتی نہ رکی تو پوسٹ نے فائرکھول دیا جس کے نتیجے میں 10فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 50دیگر لاپتہ ہوگئے۔
Load Next Story