حصص مارکیٹ میں بڑی لہر 5 نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال
انڈیکس476 پوائنٹس اضافے سے 28913 ہوگیا، مارکیٹ سرمایہ 109 ارب روپے بڑھ گیا، 25 کروڑ 10 لاکھ حصص کا لین دین
انڈیکس476 پوائنٹس اضافے سے 28913 ہوگیا، مارکیٹ سرمایہ 109 ارب روپے بڑھ گیا، 25 کروڑ 10 لاکھ حصص کا لین دین۔ فوٹو: آن لائن/فائل
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں سیمنٹ اور آئل سیکٹر میں غیرمتوقع طور پر خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے بدھ کو تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی28500 ،28600 ،28700 ،29800 اور 28900 کی 5 نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں اور حصص کی مالیت میں 1 کھرب 9 ارب 81 کروڑ 11 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں ممکنہ اضافے کی اطلاعات پر پی ایس او سمیت دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے علاوہ انڈیکس کی بیشتر آئٹموں میں خریداری سرگرمیاں بڑھیں جبکہ سیمنٹ سیکٹر میں بھی خریداری نمایاں رہی جس سے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہوا، ٹریڈنگ کے دوران انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے 64 لاکھ 23 ہزار947 ڈالر کا انخلا کیا گیا لیکن اس کے باوجود مارکیٹ مثبت زون میں رہی کیونکہ غیرملکیوں کی جانب سے8 لاکھ9 ہزار920 ڈالر، مقامی کمپنیوں 8 لاکھ 89 ہزا ر985، بینکوں ومالیاتی اداروں 11 لاکھ 65 ہزار 105 ڈالر، میوچل فنڈز17 لاکھ79 ہزار37 ڈالر، این بی ایف سیز 2 لاکھ 92 ہزار945 ڈالراور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 14 لاکھ 86 ہزار 956 ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس476.39 پوائنٹس بڑھ کر28912.98 ہو گیا، کاروباری حجم 43.12 فیصد زائد رہا،25 کروڑ10 لاکھ28 ہزار890 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 360 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں 237 کے بھائو میں اضافہ، 103 کے داموں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔