بیوریجز انڈسٹری پر کپیسٹی ٹیکس واپس لینے کی تجویز

خصوصی کمیشن نے تمام پہلوؤں کاجائزہ اوراسٹیک ہولڈرز کا موقف سن کر رپورٹ تیارکرلی

عدالت میں پیش، مسابقتی کمیشن کے پالیسی نوٹ کاحوالہ دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ جائزہ لے گی فوٹو : فائل

لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے قائم کردہ خصوصی کمیشن نے ایف بی آر کی طرف سے بیوریجز انڈسٹری پر عائد کردہ کپیسٹی ٹیکس کو واپس لینے کی تجویز دے دی ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ کمیشن نے کپیسٹی ٹیکس کے بارے میں جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کردی ہے جس میں کپیسٹی ٹیکس کے بارے میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ پالیسی نوٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں مسابقتی کمیشن نے کپیسٹی ٹیکس کو مسابقتی قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا کہا تھا۔کمیشن کی طرف سے بیوریجز انڈسٹری پر عائد کردہ کپیسٹی ٹیکس کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کا موقف سننے کے ساتھ تمام پہلوئوں سے جائزہ لے کر سفارشارت پر مبنی رپورٹ تیار کرکے پیش کی ہے اور ہائیکورٹ اب اس رپورٹ کا جائزہ لے گی۔
Load Next Story