سائٹ میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف آپریشن کی ہدایت

رؤف صدیقی کا صنعت کاروں کیساتھ اجلاس، واٹر بورڈ کو پانی کی بلاتعطل فراہمی کا حکم

رؤف صدیقی کا صنعت کاروں کیساتھ اجلاس، واٹر بورڈ کو پانی کی بلاتعطل فراہمی کا حکم۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل

وزیر صنعت و تجارت سندھ رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ سائٹ ایریا میں ٹینکر مافیا اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے، پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی جہاں ضرورت ہوگی مدد فراہم کی جائیگی۔


یہ بات انھوں نے اپنے دفترمیں صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں سیکریٹری انڈسٹریزشازیہ رضوی، ایم ڈی سائٹ نذرمحمد بوذدار، چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن یونس بشیر، ایم ڈی واٹر بورڈ، صنعتکاروں اوردیگرافسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران رؤف صدیقی نے گورنر سندھ عشرت العباد سے فون پر گفتگو کی اورانھیں صنعتکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا، گورنر نے اجلاس کو فون پر یقین دہانی کرائی کہ صنعتکاروں کو مسائل کے حل کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی۔ رؤف صدیقی نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف صنعتی علاقے بلکہ اس کے اطراف کے رہائشی علاقوں کو بھی پانی فراہم کیا جانا چاہیے، واٹر بورڈ اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرے، صنعتی علاقوں کو پانی شیڈول کے مطابق دیا جائے۔
Load Next Story