ابراہیم حیدری تھانے سے 4 ملزم فرار 3 پکڑے گئے 2 پولیس اہلکار گرفتار
فرار ہونیوالے ملزمان ڈکیت تھے،غفلت کے مرتکب 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی
اے ایس آئی جاویدشر اور کانسٹیبل سردارمحمد نے مبینہ طور پربھاری رقم کے عوض حوالات کا تالاکھلا چھوڑا،ذرائع۔ فوٹو ایکسپریس نیوز/فائل ۔
ابراہیم حیدری تھانے میں پولیس اہلکاروں کی غفلت کے باعث 4 ملزمان حوالات سے فرار ہوگئے ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے3ملزمان کو چھاپہ مار کارروائیوںمیںگرفتارکرلیا۔
پولیس نے غفلت کے مرتکب 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے 19 اپریل کو 4 ملزمان عمران ولد صدیق ، سلطان ولد ممتاز ، نذیر احمد ولد عبدالمجید اور یونس ولد عبدالشکور کو ڈکیتی و رہزنی اور دیگر جرائم کے الزام میں گرفتار کیا تھا ، ملزمان ریمانڈ پر تھانے میں تھے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پراسرار طور پر حوالات کا تالا کھول کر فرار ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور ایک ملزم یونس ولد عبدالشکور کو پکڑلیا۔
بعدازاں بدھ کو علی اکبر شاہ گوٹھ اور ابراہیم حیدری کے دیگر علاقوں میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں نے چھاپے مارے جس کے بعد عمران اور سلطان بھی پکڑے گئے ، ڈی ایس پی چن زیب کے مطابق ایک ملزم نذیر احمد مفرور ہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ، پولیس نے ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی جاوید احمد شر اور کانسٹیبل سردار محمد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف غفلت و لاپروائی برتنے پر مقدمہ درج کرلیا،ذرائع نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں نے مبینہ طور پر بھاری رقم کے عوض حوالات کا تالا کھلا چھوڑ دیا تھا جس کی بدولت چاروں ملزمان حوالات سے فرارہوگئے تاہم ان کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور دیگر اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو فرار کے دوران ہی تعاقب کرکے پکڑلیا ، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔