کاؤنٹی کرکٹ سعید اجمل آتے ہی چھاگئے 8 وکٹیں لے کر ٹیم کو فتح دلا دی
جادو گر اسپنر نے میچ کی دونوں اننگز میں 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
کائونٹی کرکٹ: سعید اجمل ودیگر پلیئرز ڈربی شائر کے ڈین ہوجسن کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی کامیاب اپیل کررہے ہیں۔ فوٹو: بی سی سی آئی
پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کائونٹی کرکٹ میں آتے ہی چھاگئے، انھوں نے ڈربی شائر کے خلاف میچ میں 8 وکٹیں لے کر ووسٹرشائر کو اننگز اور 64رنز سے کامیابی دلادی۔
سعید نے دوسری اننگز میں بھی 40رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، ڈربی شائر 149 رنز پرآئوٹ ہوگئی، اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی پاکستانی جادوگر اسپنر نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں، ناکام سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کر کے 219رنز بنائے تھے، ووسٹرشائر نے جوابی اننگز 9 وکٹ پر432رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کی، الیکس کرویزی110، معین علی 99 اورگیراتھ اینڈریو 71رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔