کراچیٹارگٹ کلنگ میں پھر سے تیزی نیوی و پولیس اہلکاروں سمیت9 افراد ہلاک

ڈیفنس میں مسلح ملزمان5لاکھ روپےچھیننےکے بعدنیوی اہلکارفیاض کوقتل کرکے فرار،کورنگی نمبر5پرفائرنگ سے پولیس اہلکارماراگیا

شیرشاہ محمدی روڈپرپیپلزپارٹی کاکارکن،اورنگی میں فائرنگ سے2افرادنشانہ بنے،میمن گوٹھ نیشل ہائی وے سے 4افرادکی لاشیں ملیں فوٹو: فائل

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پھر سے تیزی آگئی،بدھ کوفائرنگ کے واقعات میں پیپلزپارٹی کے کارکن ،پاک بحریہ اورپولیس اہلکاروں سمیت4افرادہلاک ہوگئے ۔


جبکہ میمن گوٹھ سے 4افراد کی لاشیں ملیں جنھیں فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے خیابان راحت میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پاک بحریہ کااہلکار 40 سالہ فیاض علی ہلاک ہوگیا،فیاض اپنے افسر کیپٹن افتخار کے ساتھ قریبی بینک سے رقم لے کر نکلا تھااور پی این ایس شفاجارہاتھاکہ اس دوران2موٹرسائیکلوں پرسوار 4 ملزمان نے انھیں روکااور رقم سے بھرابیگ چھین لیا،اسی دوران فیاض نے اپنی گن اٹھائی توملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فیاض کو5گولیاں لگیں اوروہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان 5لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔مقتول اہلکار پی این ایس نصرمیں تعینات تھاجبکہ وہ سلطان آباد کا رہائشی اور آبائی تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔ کورنگی عوامی کالونی میں 5نمبرپر سندھ گورنمنٹ اسپتال کے سامنے نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 40 سالہ محمدظاہرہلاک ہوگیا،مقتول کورٹ پولیس میں تعینات تھا اورآج کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاک ڈیوٹی پر تھا،مقتول کورنگی گلارکالونی کارہائشی تھا،وقوع کے وقت وہ سمن دینے جارہاتھا۔اورنگی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے35 سالہ شکیل ہلاک ہوگیا،مقتول کا لیتھ مشین کا کارخانہ تھا اور وہ 4 بچوں کا باپ تھا۔

اورنگی اقبال مارکیٹ میں شہزور ٹرک پر فائرنگ سے 70 سالہ مرسلین ہلاک جبکہ 40 ساہ عبدالغفار زخمی ہوگیا ،ہلاک و زخمی ہونے والے بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔شیرشاہ محمدی روڈ پر موٹرسائیکل سوار 2ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ عبدالستار ہلاک ہوگیا،مقتول پیپلز پارٹی کا کارکن اورPS-92کا علاقائی عہدیدارتھا،اس کاآبائی تعلق دادو سے تھا، مقتول اسی علاقے کا رہائشی ، 3 بچوں کاباپ اور پلاسٹک دانے کاکام کرتاتھا،واقعہ کے بعدعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی اورپیپلز پارٹی کے کارکنان بڑی تعدادمیں مقتول کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ میمن گوٹھ کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے 4 افرادکی لاشیں ملیں جنھیں فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا ، چاروں افراد شلوار قمیص پہنے ہوئے ہیں جنھیں سروں اورچہروں پر گولیاں مار کر ہلاک کیاگیا،ہلاک کرنے کے بعد انھیں گڑھاکھودکراس میں ڈالااوراوپرسے مٹی ڈالی گئی جس کے باعث چہرے کافی حدتک مسخ ہوگئے،چاروں افراد کی آنکھوں پر پٹیاں جبکہ ہاتھ پشت پر بندھے ہوئے تھے۔کورنگی سو کوارٹرز میں فائرنگ سے 22 سالہ حسین زخمی ہوگیا۔
Load Next Story