لاہور میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر ڈالا

ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی كے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا، پولیس

ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی كے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا، پولیس فوٹو: فائل

بادامی باغ كے علاقے میں دوسری شادی كی اجازت نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل كرڈالا جب کہ پولیس نے ملزم كو گرفتار كر كے لاش مردہ خانہ پہنچادی۔


پولیس كے مطابق بدر كالونی كے رہائشی تنویر نامی شخص كی چند سال قبل شہناز بی بی كے ساتھ شادی ہوئی اور ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی كے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا، وقوعہ كے روز بھی دونوں كے درمیان جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آكر تنویر نے شہناز کو راڈ مار دی جس كے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی، زخمی خاتون کو طبی امداد كے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں كی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس كے مطابق ملزم تنویر 3 بچوں کا باپ ہےجبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم كے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story