کراچی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق دوست زخمی
مسلح ملزمان نے بھینس کالونی میں واردات کے دوران بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا، ایس ایس پی ملیر
مقتول تاجر زاہد کی یادگار تصویر
بھینس کالونی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کاروباری شخص جاں بحق جبکہ اس کا دوست زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھن تھانے کی حدود ملیر بھینس کالونی میں مسلح ملزمان نے ایک بیکری میں لوٹ مار کی اور بیکری کے مالک اور ملازمین کو 6 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔
بیکری میں واردات کے بعد 6 رکنی گروہ نے قریب موجود شہریوں سے لوٹ مار شروع کردی جس پر ملیر کے کاروباری شخص زاہد نے مزاحمت کی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زاہد قریشی کو قتل اور اسکے دوست کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق مسلح ملزمان نے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، بیکری میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرلی گئی ہے جس کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
دریں اثنا زاہد قریشی کے قتل کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کے بعد ایس ایس پی ملیر حسن سردار نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او سکھن رائو ظہیر کو معطل کردیا، ڈی ایس پی سکھن نے علاقہ مکینوں سے کامیاب مذاکرات کیے اور تین روز میں زاہد قریشی کے قاتلوں کی گرفتاری کا یقین دلایا۔