کراچی کرکٹ پر کنٹرول کی جنگ فیصلہ کن موڑ پر آگئی
کے سی سی اے کے انتخابات آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے، پروفیسر اعجاز فاروقی اور ندیم عمر پینلز میں مقابلہ متوقع۔
کے سی سی اے کے انتخابات آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے، پروفیسر اعجاز فاروقی اور ندیم عمر پینلز میں مقابلہ متوقع۔ فوٹو : فائل
کراچی کرکٹ پر کنٹرول کی جنگ فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئی، جمعے کو کے سی سی اے کے انتخابات نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہے ہیں۔
پروفیسر اعجاز فاروقی اور ندیم عمر پینلز میں مقابلہ ہوگا، خازن کے لیے 5 امیدوار میدان میں موجود ہیں، اعجاز فارقی نے اکثریت کا دعویٰ کرتے ہوئے سونے گراؤنڈز آباد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، ندیم عمر نے کہاکہ نتیجہ کجھ بھی نکلے کرکٹ کی فلاح و بہبود سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے الیکشن کمشنر احمد شہزادفاروق رانا کی زیرنگرانی ہونے والے جمعے کو ہونے والے انتخابات میں صدر، سیکریڑی اور خازن کا انتخاب عمل میں آئے گا،کے سی سی اے کے ساتوں زونز کے صدر، سیکریٹری اور خازن اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،ان انتخابات میں پروفیسر اعجاز فاروقی اور ندیم عمر پینل میدان میں ہیں، صدارت کے لیے انہی دونوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
تیسرے امیدوار محمد اکرم خان کورنگ امیدوار ہونے کے ناطے دستبرادر ہو جائیں گے، سیکریٹری کے عہدے کے لیے فاروقی پینل کے سید شفیق الرحمان کاظمی اور ندیم عمر پینل کے سید محمد اسحاق امیدوار ہیں،خازن کے عہدے کے لیے5 امیدوار ہیں لیکن مقابلہ فاروقی پینل کے مشیر ربانی اور ندیم عمر پینل کے شاہ شفیع الدین کے درمیان ہوگا، واضح رہے کہ زون 6 کے صدر اور سیکریٹری کے عہدے خالی ہونا قرار دیے جانے کے بعد16 جنوری کو شیڈول کے سی سی اے کے انتخابات التواء کا شکار ہوگئے تھے،دریں اثناء صدارتی امیدوار پروفیسر اعجاز فاروقی نے کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ انھیں 21 میں سے 17 رائے دہندگان کی حمایت حاصل ہے ۔
انھوں نے کہا کہ کراچی کرکٹ میں آنے والی تبدیلی سے مسائل حل ہوں گے، نئے اور پرانے ساتھیوں کے اشتراک سے شہر میں کرکٹ کے میدان آباد کیے جائیں گے، فیصلے میرٹ پر ہوں گے، ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا۔ دوسرے صدارتی امیدوار ندیم عمر نے کہا کہ کراچی کرکٹ میں بلا مقابلہ انتخابات کی روایت کا خاتمہ کر رہے ہیں، ہاریں یا جیتیں، کرکٹ کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رہے گا،اپوزیشن کی موجودگی میں احتسابی عمل ہوگا، سب مل کر اقدامات کریں تو شہر قائد کی روایتی کرکٹ بحال ہوگی۔ ادھر پی سی بی کے سینئر منیجر اور نیشنل اسٹیڈیم کے نگراں ارشد خان کے مطابق پُر امن ماحول میں انتخابی عمل کے انعقاد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔
انتخابات شیڈول کے تحت ہوں گے،21رائے دہندگان میں زونل صدر، سیکریٹری اور خازن کے نام یہ ہیںِ۔زون1محمد خرم اشرف، سید منیر علی قادری، عارف وحید خان، زون 2 جاوید احمد خان، سید شاہد علی، نعیم احمد،زون3علی حسین، محمد رئیس، محمد یامین، زون4غلام رسول، محمد شمیم انور صدیقی، امجد علی، زون5بشیر احمد، سلیم عالم شاہ، محمد سلمان، زون6ضیاء احمد صدیقی،اعجاز خان،اعجاز احمد، زون 7 سید لیاقت علی، مظاہر علی اعوان اور سید زین العابدین۔