سنگاکارا نے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سے بھی ریٹائر ہونے کا عندیہ دے دیا

میں تیزی سے اس مقام پر پہنچ رہا ہوں جہاں یا تو آپ کو خود فیصلہ لینا پڑتا ہے کہ آپ کب ریٹائر ہوں گے، سنگاکارا

میں تیزی سے اس مقام پر پہنچ رہا ہوں جہاں یا تو آپ کو خود فیصلہ لینا پڑتا ہے کہ آپ کب ریٹائر ہوں گے، سنگاکارا فوٹو: فائل

سری لنکا کے اسٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا نے آئندہ برس ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سے بھی ریٹائر ہونے کا عندیہ دے دیا۔


انھوں نے کہاکہ یہ اس طرز میں میرا آخری ایونٹ ہوسکتا ہے، اس کے بعد میں اپنی توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز رکھوں گا تاہم اس کا انحصار سلیکٹرز اور دیگر اتھارٹیز سے بات چیت پرہوگا، میں رواں برس کے اختتام پر 37 برس کا ہوجائوں گا، مجھے اچھی طرح اس بات کا احساس ہے کہ میں تیزی سے اس مقام پر پہنچ رہا ہوں جہاں یا تو آپ کو خود فیصلہ لینا پڑتا ہے کہ آپ کب ریٹائر ہوں گے یا پھر دوسرے آپ سے کھیل کو الوداع کہنے کا کہنے لگتے ہیں۔ یاد رہے کہ سنگاکارا رواں برس ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے بعد اس طرز کے انٹرنیشنل مقابلوں میں ریٹائر ہو چکے ہیں۔
Load Next Story