تمام جمہوری قوتیں طالبان کے ساتھ بات چیت کے عمل پرحکومت کی مدد کررہی ہیں پرویز رشید

موجودہ جمہوری حکومت آئین کی حکمرانی اورانسانی واقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلیے پرعزم ہے، پرویز رشید

موجودہ جمہوری حکومت آئین کی حکمرانی اورانسانی واقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلیے پرعزم ہے، پرویز رشید فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ حکومت امن وامان کے فروغ کیلیے طالبان سے مذاکرات کررہی ہے اور پارلیمنٹ میں موجود تمام جمہوری قوتیں طالبان کے ساتھ بات چیت کے عمل پرحکومت کی مدد کررہی ہیں۔


جمعرات کوجرمن پارلیمنٹ کے صدرڈاکٹرنوربرٹ لیمرٹ کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میںجمہوریت ہے میڈیا اورعدلیہ کومکمل آزادی حاصل ہے،انھوں نے کہاکہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے،وفاقی وزیرنے کہاکہ موجودہ جمہوری حکومت آئین کی حکمرانی اورانسانی واقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلیے پرعزم ہے۔

انھوں نے پاکستان اورجرمنی کے پارلیمانی وفودکے تبادلے پر زور دیا اور وفد کوتجویزپیش کی کہ وہ ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ڈاکٹرنوربرٹ لیمرٹ نے وفود کے تبادلے پر وفاقی وزیرکی تجویز سے اتفاق کیاانھوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کی امیدظاہرکی اورپاکستان میں جمہوریت کے مزیداستحکام کی خواہش کا اظہار کیا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی میڈیاکے حوالے سے تقریربہت مثبت تھی،اس سے ابہام دورہوجاناچاہیے۔
Load Next Story