گلشن اقبال سے 51 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار آپریشن میں 39 ملزمان پکڑے گئے
پیپلزپارٹی کے سابق کونسلر نواب خان اورکارکن عامرحسین کے قتل میں ملوث لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار
رامسوامی سے گرفتار ملزمان اوران سے برآمد کیاجانے والا اسلحہ صحافیوں کو دکھایا جارہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
رینجرز اور پولیس نے چھاپہ مار کارروائی ، ٹارگٹڈ آپریشن اور مقابلے کے دوران زخمی ملزم سمیت40ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ وار ارشد پپو قتل میں ملوث ملزمان ، ٹارگٹ کلرز ، اقدام قتل، بھتہ خوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔
گلشن اقبال سے51لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی کا ملزم پکڑا گیا، تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن پولیس نے رات گئے گلشن اقبال راجپوت کالونی ختم نبوت چوک کے قریب ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم سہیل کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ، پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے ، فرئیر پولیس نے کینٹ کے قریب سے ملزم وسیم عرف ڈا ڈا کو گرفتار کر کے ایک دستی بم ، ایک کلاشنکوف اور منشیات برآمد کرلی ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر جان بلوچ کا دست راست ہے،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران لیاری گینگ وار کے ارشد پپو اس کے بھائی عرفات اور ساتھی سمیت27 افراد کو قتل کر نے کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری ، منشیات فروشی اور پولیس مقابلوں سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے،بلوچ کالونی پولیس نے ایک ملزم علی اکبر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں40سے زائد افراد کو قتل کر نے کا اعتراف کیا ہے ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے،اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی پولیس پارٹی نے گلشن اقبال بلاک 13ڈی سے مقابلے کے بعد ایک ملزم نعیم بٹ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، گرفتار ملزم بہادر آباد میں واقع قومی بچت بینک میں ہونے والی 51لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہے ، فیروز آباد پولیس نے پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 2 ماڈل اسکول کے قریب سے مقابلے کے بعد ملزم اکرم بلوچ اور مصطفی عرف لاہوتی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی۔
ایس ایچ او فیروز آباد صفدر مشوانی کے مطابق ملزم پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق کونسلر نواب خان اور کارکن عامر حسین سمیت متعدد افراد کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ،صدر پولیس نے لائنز ایریا کے علاقے سے مقابلے کے بعد 6ملزمان عمر فاروق ، ارسلان ، نعیم ، صمد ، شیراز اور غلام حسین کو گرفتار کر کے 22 موبائل فون دو موٹر سائیکلیں اور 6پستول برآمد کرلیں ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بابو ڈکیت گروپ سے ہے اور اس کا سرغنہ عمر فاروق ہے ، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکلیں چوری و چھیننے کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں ،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
رینجرز نے رام سوامی سے3 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ایک 8 ایم ایم رائفل ،2 سب مشین گنز ، 2 رپیٹر ، 5 دستی بم اور 5 پستول برآمد کر لیے ، ویسٹ زون پولیس نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میر عالم روڈ سے7ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ،سپر مارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد سی ون ایریا سے ملزم راجو سمیت 2ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا ، ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جنہیں تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
پریڈی پولیس نے2 ملزمان عارف عرف کالا بچہ اور راشد کوگرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے،گرفتار ملزمان پر پولیس نے قتل و اقدام قتل کے الزام عائد کیے ہیں،عید گاہ پولیس سیاسی تنظیم کے 2 کارکن سہیل اور عامر کو گرفتارکرلیا،رینجرز نے پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن اور ہمدرد سمیت 12افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔