وینا ملک لاہور آنے کے بجائے شوہر کے ہمراہ کوہاٹ پہنچ گئیں
وینا ملک کے سسرالیوں نے ان کی تواضع لذیز اور روایتی پکوانوں سے کی جب کہ اسد بشیر کے قریبی عزیزواقارب نے تحائف بھی دیے۔
وینا ملک کے سسرالیوں نے ان کی تواضع لذیز اور روایتی پکوانوں سے کی جب کہ اسد بشیر کے قریبی عزیزواقارب نے تحائف بھی دیے۔ فوٹو: فائل
اداکارہ وینا ملک اپنے خاوند اسد بشیر کے ہمراہ لاہور آنے کے بجائے سسرالیوں سے ملنے کے لیے کوہاٹ کے نواحی گاؤں شاکردرہ پہنچ گئیں۔
جہاں کا ان کا روایتی اندازسے استقبال کیا گیا۔ وینا ملک کے سسرالیوں نے ان کی تواضع لذیز اور روایتی پکوانوں سے کی جب کہ اسد بشیر کے قریبی عزیزواقارب نے تحائف بھی دیے۔ معلوم ہوا ہے کہ وینا ملک نے گزشتہ روز اپنے بعض قریبی دوستوں کوبتایا تھا کہ وہ جمعہ کو لاہور آئیں گی اور ائر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت بھی کریں گی۔ تاہم نہ تووینا لاہور پہنچیں اورنہ ہی انھوں نے کسی سے رابطہ کیا۔ دوسری جانب وینا ملک کے خاوند اسد بشیر نے ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وینا میرے ساتھ پہلی مرتبہ میرے آبائی گاؤں گئیں۔
جہاں ہمارے استقبال کی خاص تیاریاں کی گئی تھیں۔ کوہاٹ کے نواح میں واقعہ ہمارا گاؤں شاکردرہ میں ہمارے خاندان کے تمام لوگ ہم سے ملنے کے لیے جمع تھے اوران سے عرصے بعد ملاقات کے یہ لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے۔ مجھ سے اور وینا سے مل کرسب لوگ خوش تھے اوران کی جانب سے ہمیں نیک تمناؤں اوردعاؤں کے جوتحفے ملے ہیں ، ان کو کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ قریبی عزیزواقارب اوردوست احباب سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، لیکن جلد ہی ہم باہمی رضامندی کے ساتھ لاہورآنے کا شیڈول ترتیب دیدیں گے۔