سول اسپتال ایم آر آئی سمیت دیگر مشینیں 7 ماہ سے خراب مریضوں کو مشکلات

اسپتال کے سربراہ کی تعیناتی قواعدکے برخلاف کی گئی،نجی اسپتال میں ایم آر آئی کے15ہزار وصول کیے جارہے ہیں

3سوال اسپتال سے نکلنے والے طبی فضلے کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کے بجائے کباڑیوں کو فروخت کیاجارہا ہے. فوٹو: فائل

سول اسپتال میں 7ماہ سے ایم آرآئی مشین، فائیبر مشین اور طبی فضلے کوسائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے والی انسیلئیٹرمشین ناکارہ پڑی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے قیمتی مشینوں کے ناکارہ ہونے پر چپ ساد رکھی ہے، مشینوں کے خراب ہونے سے مریضوں کوحصول علاج میں شدیددشواریوں کاسامناکرنا پڑرہا ہے، ایم آر آئی کرانے والے مریضوں کونجی اسپتالوں سے ایم آر آئی کرانا پڑرہا ہے جوغریب مریضوں کی دسترس سے باہر ہے، نجی اسپتالوں میں ایک ایم آر آئی کے15 سے20 ہزار وصول کیے جارہے ہیں ، صوبے کی اعلیٰ شخصیت کی ایما پر محکمہ صحت نے اسپتال کے سربراہ کی تعیناتی قواعدکے برخلاف کررکھی ہے، اسپتال کے سربراہ کی اسامی گریڈ20 اور جنرل کیڈرکی ہے جبکہ سیاسی بنیادوں پرڈاؤ یونیورسٹی کے گریڈ21 کے پروفیسرکوتعینات کررکھا ہے جن کی عدم توجہی کی وجہ سے اسپتال مختلف مسائل کا شکارہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں ایم آر آئی مشین گزشتہ 7ماہ سے خراب پڑی ہے، اسپتال کے ایک انتظامی افسر کے مطابق اس مشین کی ہیلیئم ( Helium)گیس ختم ہوگئی جوامریکا سے منگوائی جاتی ہے تاہم کروڑوں روپے کی اس مشین کے غیر فعال ہونے سے مریضوںکی بڑی تعداد ایم آر آئی کرانے سے محروم ہوگئی، واضح رہے کہ جس کمپنی سے مشین خریدی گئی تھی مذکورہ کمپنی کی ذمے داری ہوتی ہے کہ مشین کی گیس اور دیگر مرمت کے کام کی ذمے داری ادا کرے، اس صورتحال کا سیکریٹری صحت نے نوٹس لیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ سے بازپرس بھی کی جس پر ہیلیم گیس منگوائی گئی تھی اس کے باوجودایم آر آئی مشین تاحال غیر فعال پڑی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ فائیبر مشین اسپتال کے عملے کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے توڑ دی گئی ہے ،اسپتال سے نکلنے والا طبی فضلے کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کے بجائے کباڑیوں کو خاموشی سے فروخت کیا جارہا ہے،خاکروب کا کہنا تھا کہ طبی فضلے کواکٹھا کرنے کا کام انتہائی خاموشی سے کرایاجاتا ہے ، اسپتال انتطامیہ کے ایک افسر نے طبی کچرے کو سائنسی بنیادوں پرٹھکانے لگانے و الی مشین کوناکارہ قراردیکر طبی فضلے کو فروخت کیاجارہا ہے،کچرا جلانے والی مشین 2سال سے خراب پڑی ہے لیکن اسپتال کی انتظامیہ نے اس اہم مسئلے پربھی خاموشی اختیارکر رکھی ہے ۔
Load Next Story