کھلاڑیوں کی ملازمتیں ختم کرنے کے بجائے ان کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہتے ہیں نجم سیٹھی
تجاویز کو جلد حتمی شکل دینے کے بعد سامنے لائینگے تو خدشات کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی، نجم سیٹھی
تجاویز کو جلد حتمی شکل دینے کے بعد سامنے لائینگے تو خدشات کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی، نجم سیٹھی فوٹو: فائل
چیئرمین بی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ اور کھلاڑیوں کی ملازمتیں ختم کرنے کے بجائے ان کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہتے ہیں، نئے پلان کے تحت ادارے زیادہ کرکٹرز اور افراد کو موقع دے کر ڈومیسٹک کرکٹ میں اہم کردار ادا کرسکیں گے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ تجاویز کو جلد حتمی شکل دینے کے بعد سامنے لائینگے تو خدشات کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ کو پرائیویٹائز کرنے کیلیے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں، حکومتی اور غیر حکومتی اداروں کی ٹیمیں پی سی بی کے فنڈز کے تحت چلنے والی نجی ریجنل ایسوسی ایشنزکے ساتھ کھیلیں گی،پاکستان سپر لیگ اور ڈومیسٹک کرکٹ کا مجوزہ پلان اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں،انتظامی امور میں پیٹرن کے چند صوابدیدی اختیار ضرور ہونگے،انھوں نے کہا کہ بورڈ کے جمہوری آئین اور ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹرکچر میں تبدیلیوں کا سلسلہ مکمل ہونے سے میرا مشن ختم ہوجائے گاجس کے بعد خود ہی ایک طرف ہوجائوں گا۔