کراچی کرکٹ کی باگ ڈور اعجاز فاروقی نے سنبھال لی
کے سی سی اے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب، شفیق الرحمان کاظمی سیکریٹری اور رزاق حسین ربانی خازن منتخب۔
کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر اعجاز فاروقی و دیگر کا وکٹری کا نشان بنائے پوز ۔ فوٹو : ایکسپریس
کراچی کرکٹ کی باگ ڈور اعجاز فاروقی نے سنبھال لی،کے سی سی اے کے انتخابات میں وہ بھاری اکثریت سے صدر، شفیق الرحمان کاظمی سیکریٹری اور رزاق حسین ربانی خازن منتخب ہوگئے۔
ندیم عمر پینل کے تینوں امیدواروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،3 سالہ مدت کے لیے ہونے والے یہ انتخابات پی سی بی کے الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کی زیرنگرانی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے، کے سی سی اے کے ساتوں زونز کے صدور، سیکریٹریز اور خازن رائے دہندگان تھے،الیکشن کمشنر کے مطابق پر امن اور خوشگوار ماحول میں ہونے والے ان انتخابات میں تمام21 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،صدارت کے لیے کامیاب امیدوار پروفیسر اعجاز فاروقی نے 15 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف ندیم عمر کو6 ووٹ ملے، منتخب سیکریٹری شفیق الرحمان کاظمی نے 17اور ان کے حریف سید محمد اسحاق نے4 ووٹ حاصل کیے،رزاق حسین ربانی(مشیر ربانی)15 ووٹ لے کر خازن منتخب ہوئے جبکہ مقابل امیدوارشاہ شفیع الدین اخترالملک کو3 ووٹ ملے،3 ووٹ مسترد کر دیے گئے۔
بیشتر رائے دہندگان اور امیدواروں نے یوم سوگ کے حوالے سے اپنے بازئووں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں،کامیاب امیدواروں کی3سالہ قانونی مدت ہفتے سے شروع ہوگی، نومنتخب صدر اعجاز فاروقی کے مطابق پیر سے دفتری امور کا آغاز ہوجائے گا، انھوں نے اپنی کامیابی پر تمام زونل عہدیداروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے ساتھ مل کر شہر قائد میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کریں گے، کرکٹ میدانوں کوآباد کرتے ہوئے اور باصلاحیت وہونہار کھلاڑیوں کے لیے بہتر مواقعوں کی فراہمی کوممکن بنایا جائے گا، انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں کراچی کرکٹ کو بے حد نقصان پہنچا مگر اب کھیل کو استحکام بخشا جائے گا، انھوں نے کہا کہ پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں نمائندگی کراچی کا قانونی حق ہے، ہم اس حق کے لیے بھر پور جدوجہد کریں گے۔
میرٹ اور اہل کرکٹرز کے لیے آواز بلند کی جائے گی ،انھوں نے کہا کہ 6ماہ میں کے سی سی اے کے دفتر کی تزئین وآرائش کر دی جائے گی،ایک سوال کے جواب میں اعجاز فاروقی نے کہا کہ کے سی سی اے کا پہلا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا جبکہ 14 رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اعلان باہمی مشاورت سے کیا جائے گا، بعدازاں قانون کے مطابق 8 نائب صدور، 2 اسسٹنٹ سیکریٹریزاورایک جوائنٹ سیکریٹری کی نامزدگی عمل میں لائی جائے گی، واضح رہے کہ پروفیسر اعجاز فاروقی کے سی سی اے کے سیکریٹری رہ چکے ہیں اور اس وقت آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے بھی سیکریٹری ہیں۔
منتخب سیکریٹری شفیق الرحمان کاظمی نے کہا کہ ہم باہمی صلاح و مشورے سے امورنمٹائیں گے جبکہ کلب کرکٹ کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہوگی، دریں اثنا ناکام صدارتی امیدوار ندیم عمر نے کہا کہ ہم نے انتخابات میں شرکت کرکے جمہوری روایت کا آغاز کیا،کامیاب عہدیدار مبارکباد کے مستحق ہیں، امید ہے کہ وہ کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کریں گے اور میدانوں کو آباد کیا جائے گا۔