پاکستان کرکٹ بورڈ نے 8 سال میں بھارت کے ساتھ 30 میچز کی آس لگالی
8ممالک نے بی سی سی آئی کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں، نجم سیٹھی
8ممالک نے بی سی سی آئی کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں، نجم سیٹھی فوٹو: فائل
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے 8سال میں بھارت کے ساتھ 30میچز کی آس لگالی،انھوں نے کہاکہ مئی میں الیکشن کے بعد معاہدہ کنفرم ہونے پر شیڈول بھی طے ہو جائے گا، اس سے ہمیں میڈیا رائٹس کی مد میں 20ارب کی آمدنی متوقع ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ 8ممالک نے بی سی سی آئی کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں،انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد انھیں کمرشل معاہدوں کی شکل دی جائے گی، ہماری طرف سے بگ تھری کی حمایت مشروط ہے، اگر بھارت نے اپنے وعدے کا پاس نہ رکھا تو ہم بھی دستخط نہیں کرینگے۔ متنازع شخصیت سری نواسن کی بطور آئی سی سی چیف نامزدگی کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ ہمارے معاملات 9ماہ تک عدالتوں میں رہے تو کرکٹ کی عالمی باڈی یا بی سی سی آئی کسی نے مداخلت نہیں کی ، اسی لیے ان کے داخلی معاملے میں ہمیں رائے دینے کا حق نہیں۔