پاکستان اوپن ٹینس عقیل خان نے ڈبل کراؤن حاصل کرلیا
فائنل میں ردا کو زیرکیا، انڈر18میں سید نوفل کلیم نے میدان مار لیا ،حسنین منظور ناکام
فائنل میں ردا کو زیرکیا، انڈر18میں سید نوفل کلیم نے میدان مار لیا ،حسنین منظور ناکام۔ فوٹو: فائل
پاکستان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں قومی نمبر ون عقیل خان نے ڈبل کراؤن حاصل کرلیا۔
مینز سنگلز کے فائنل میں چھوٹے بھائی یاسر خان کو مات دینے کے بعد ڈبلز کے فیصلہ کن معرکے میں احمد چوہدری کے ہمراہ یاسر خان اور شہزاد خان کی جوڑی کو ہرایا، لیڈیز ٹائٹل سارا منصور کے نام رہا، انڈر 18 میں سید نوفل کلیم نے میدان مارلیا۔ تفصلات کے مطابق پنجاب لان ٹینس اکیڈمی لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے مینز سنگلز فائنل میں عقیل خان کو چھوٹے بھائی یاسر خان کا چیلنج درپیش تھا، قومی نمبر ون کھلاڑی نے پہلے گیم میں یکطرفہ مقابلے کے بعد یاسر کو 6-1 سے مات دی۔ دوسرے گیم میں یاسر نے بڑے بھائی کو ٹف ٹائم دیا لیکن تجربہ کارعقیل نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے مقابلہ 7-5 سے اپنے نام کرلیا۔
بعدازاں دونوں بھائیوں کی جوڑیاں ڈبلز ٹائٹل کیلیے آمنے سامنے ہوئیں، اس میں عقیل نے احمد چوہدری کی سنگت میں یاسر اور شہزاد کی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 2-0 سے ہرادیا، پہلے گیم میں عقیل کی جوڑی نے 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسری گیم میں انھیں حریف پیئر کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود انھوں نے 7-5 سے میدان مارلیا۔ لیڈیز سنگلز کا فیصلہ کن معرکہ سارا منصور اور ردا خالد کے مابین کھیلا گیا، پہلے گیم میں دونوں کھلاڑیوں کے مابین سخت مقابلہ ہوا لیکن اس میں سارا 7-6 سے سرخرو رہیں۔
دوسری گیم میں ردا صرف دو ہی پوائنٹ حاصل کرپائیں اور سارا منصور نے 6-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے قبضے میں کرلیا۔ انڈر 18 کے فائنل میں سید نوفل کلیم نے شاندار کھیل کی بدولت حسنین منظور کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کردیا۔ انھوں نے پہلے گیم میں 6-4 اور دوسرے میں 6-3 سے کامیابی حاصل کی، بوائز انڈر 14 کا ٹائٹل برکت اللہ نے جیت لیا، انھوں نے فائنل میں الہام خان کو 6-4 اور 6-2 سے مات دی، انڈر 12 کے فیصلہ کن معرکے میں شعیب خان نے حمزہ بن ریحان کو 2-0 سے قابو کرلیا، ان کی فتح کا اسکور 6-4 اور 6-2 رہا۔