’’بے وفا‘‘ کوچ نے سری لنکا کو40 ملین کا نقصان پہنچا دیا

پال فیبرائس نے انگلش ٹیم کا نائب کوچ بننے کیلیے سری لنکا سے اچانک معاہدہ ختم کر دیا۔

پال فیبرائس نے انگلش ٹیم کا نائب کوچ بننے کیلیے سری لنکا سے اچانک معاہدہ ختم کر دیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
'' بے وفا''کوچ نے سری لنکن بورڈ کو40 ملین روپے کا نقصان پہنچا دیا، ماضی میں انھیں عہدے سے ریلیز کرانے کیلیے8 ملین جبکہ رہائش، گاڑی، فون اور پیٹرول الاؤنسز کی مد میں تقریباً 30 ملین روپے کی ادائیگی کی گئی۔


تفصیلات کے مطابق پال فیبرائس نے انگلش ٹیم کا نائب کوچ بننے کیلیے سری لنکا سے اچانک معاہدہ ختم کر دیا، شرائط کے تحت معاہدہ توڑنے والے فیبرائس سے بورڈکوئی بھی رقم واپس نہیں لے سکتا،قانونی مشیر سوتھری فرنانڈو کے مشورے سے تیار کیے گئیکنٹریکٹ میں فیبرائس کو6 ماہ کی آزمائشی مدت کیلیے قومی کوچ مقرر کیاگیاتھا،اس دوران انھیں کسی بھی وقت نکالا جاسکتا تھا لیکن اس کے ساتھ فیبرائس خود بھی ٹیم کو چھوڑ سکتے تھے۔

سری لنکا کرکٹ نے انھیں ماضی میں یارکشائر سے ریلیز کرانے کیلیے 8 ملین روپے کا خرچ برداشت کیا، بورڈ کو35 ہزار برطانوی پائونڈکی ادائیگی یا کائونٹی کو سری لنکا کے دورے پر بلانا تھا،ایس ایل سی نے 13 سے 27 مارچ 2014 کے دوران ٹیم کی میزبانی کا انتخاب کیا جس پر تقریباً8 ملین روپے خرچ آیا،اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کمیٹی کو پریمیئر کلب میچز کا شیڈول بھی ازسرنو ترتیب دینا پڑا، فیبرائس کو رہائش، گاڑی، فون اور پیٹرول الاؤنسز کی مد میں ایس ایل سی نے تقریباً 30 ملین روپے کی ادائیگی بھی کی تھی۔
Load Next Story