حکومت طالبان سے مذاکرات میں مخلص ہے سمیع الحق

آپریشن کے ذریعے مسئلہ کا حل چاہنے والے ملک میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتے ہیں، مولانا سمیع الحق

حکومت اور فوج ایک صفحہ پرہیں۔ مصیبت کی اصل جڑ امریکا ہے، مولانا سمیع الحق۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اورطالبان حکومت مذاکرات میں طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت پراعتماد ہے اور ہمیں یقین ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات میں مخلص ہے۔


آپریشن کے ذریعے مسئلہ کا حل چاہنے والے ملک میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتے ہیں، وہ جمعے کی شب کینال ریسٹ ہائوس خانپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اور فوج ایک صفحہ پرہیں۔ مصیبت کی اصل جڑ امریکا ہے جس کی خواہش ہے کہ پاکستان میں امن قائم نہ ہو۔
Load Next Story